اب دوڑے گی مہنگائی ایکسپریس، ٹرین کا اضافہ شدہ کرایہ نافذ

نئی دہلی: (یو این بی): بڑھے ہوئے ریل کرایہ آج سے نافذ ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ کچھ دن پہلے ہی حکومت نے ریل کے کرایہ میں 14.2 فیصد کا اضافہ کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی مال بھاڑے میں 6.5 فیصد اضافے کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔ آج سے لوگوں کو ٹرین سے سفر کرنے کے لیے پہلے کے مقابلے 14.2 فیصد زیادہ پیسے ادا کرنے ہوں گے۔ مرکزی حکومت نے ریلوے میں نقصان کا حوالہ دے کر ریل بجٹ سے قبل ہی کرائے میں اضافہ کیا جس کی چہار جانب مخالفت بھی ہوئی۔ حکومت کو اس فیصلے کے لیے عوام کے ساتھ حزب مخالف کی مخالفت کا بھی سامنا کرنا پڑا اور آج بھی کانگریسی کارکنان نے اس اضافہ کے پیش نظر کئی مقامات پر احتجاج کیا۔ ہندوستانی ریل میں کرایہ اضافہ کے علاوہ ممبئی کی لوکل ٹرینوں کے کرایہ میں بھی اضافہ کا اعلان کیا گیا تھا لیکن سیاسی اٹھا پٹخ کے بعد ممبئی کے لوگوں کے حق میں اضافہ واپس لے لیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *