گنگا میں ڈبکی لگانے سے کینسر ہو سکتا ہے!

حیدرآباد: ( یو این بی ) ملک میں غیرمسلموں کی عقیدت گنگا سے جڑی ہوئی ہے اور بڑی تعداد میں ہندو عقیدت مند گنگا میں ڈبکی لگاتے ہیں۔ گنگا کی صفائی کے لئے آوازیں بلند کی جاتی ہیں اور مہم بھی چلائی جاتی ہے لیکن گنگا کو صاف نہیں کیا جا سکا ہے۔ بھابھا اٹامک ریسرچ سینٹرکے این سی سی ایم نے ایک چونکانے والی رپورٹ پیش کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گنگا کے پانی میں ایسے کیمیکل موجود ہیں جو کینسر کی وجہ بن سکتے ہیں۔ این سی سی ایم نے گنگا کے پانی کانمونہ ٹسٹ کیا ہے۔ پانی کا نمونہ جنوری 2013 میں کمبھ میلے کے دوران لیا گیا تھا۔ پانی کے نمونے میں کرومیم 6 پایا گیا۔ این سی سی ایم کے سربراہ سنیل کمار کا کہنا ہے کہ کرومیم زہریلا ہ ہوتاہے۔ اس کے زہریلے شکل کو ہیکسا ویلینٹ کرومیم کہتے ہیں۔ سنیل کمار کا کہنا ہے کہ این سی سی ایم نے جو نمونہ لیا تھا اس میں ایک این جی فی ملی لیٹر کرومیم پایا گیا جو کہ نارمل سے 50 گنا زیادہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پانی میں اتنا زیادہ کرومیم ہونا خطرناک ہے۔ اس طرح کے پانی سے دیگر بیماریوں کے ساتھ ساتھ کینسر بھی ہو سکتا ہے۔ این سی سی ایم کا کہنا ہے کہ ایسی تکنیک موجودہے جس کے ذریعہ پانی سے کرومیم کی مقدار کو کم کیا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *