اب کیجریوال کی اہلیہ سیاست کا شکار

نئی دہلیـ:(یو این بی) مرکز میں بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد سے دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال ہی نہیں ان کی اہلیہ بھی پریشانیوں سے گھری ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کیجریوال کی ا ہلیہ کی نوکری کے ساتھ سیاست کی جا رہی ہے۔ اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے ڈیپوٹیشن کے لئے درخواست دی تھی۔ ان کی درخواست کو مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن نے مسترد کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بی جے پی کے کئی کونسلر سنیتا کیجریوال کے خلاف آ گئے ہیں۔ لیکن بی جے پی کے کونسلروں نے اروند کیجریوال اہلیہ کی نوکری کی مخالفت سے انکار کیا ہے۔ سنیتا کیجریوال محکمہ انکم ٹیکس میں افسر ہیں ۔ انہوں نے گزشتہ مہینے مشرقی دہلی کارپوریشن میں پراپرٹی ٹیکس محکمہ کے سربراہ کے عہدے پر ڈیپو ٹیشن پر آنے کے درخواست دی تھی۔ ذرائع کے مطابق سنیتا کیجریوال کی درخواست آنے پر افسران نے سینئر بی جے پی کائونسلروں کو آگاہ کیا اور ان کا مشورہ بھی مانگا۔ عام طور پر ڈیپوٹیشن پر آنے والے افسران کی تقرری کے لئے حکمراں جماعت سے صلاح مشورہ نہیں کیاجاتا۔ ذرائع کے مطابق بی جے پی کا ئونسلروں نے سنیتا کے نام پر کارپورریشن کو غور کرنے سے انکار کر دیا جس کی وجہ سے ان کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *