اتر پردیش حکومت نوئیڈہ پولیس کو ہائی ٹیک کرے گی

لکھنؤ، 28 جون (یو این بی ) اتر پردیش کی حکومت نے ریاست میں نظم نسق بہتر کرنے کے لئے پولیس کو ہائی ٹیک بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نوئیڈہ پولیس کو ہائی ٹیک کرنے کی منظوری کابینہ سے مل گئی ہے۔ جس کے تحت نوئیڈا کی پولیس کو ریاست میں سب سے زیادہ ہائی ٹیک بنایا جائے گا ۔ اس کے لئے نوئیڈا پولیس کو تمام ضروری وسائل سے لیس کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ پولیس کو نئی گاڑیاں فراہم کی جائیں گی ساتھ ہی نئے تھانے بھی تعمیر کئے جائیں گے ۔ پولیس کی سہولت کے لئے جدید فائر اسٹیشن اور فارنسک لیب وغیرہ کی تعمیر کی جائے گی۔ ریاستی حکومت نے ہائی ٹیک پولیس کنٹرول روم بنا نے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس عمل میں تقریبا پانچ کروڑ روپئے خرچ ہوںگے۔ پولیس کو ہائی ٹیک بنانے کے لئے پانچ مراحل میں کام کیا جائے گا ۔ پہلے مرحلے کا کام کرنے کے لئے نوئیڈا اتھارٹی نے سو کروڑ روپئے جاری کئے ہیں اور اب اس پر تیزی سے کام کیا جائے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *