Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

سعودی عرب میں رمضان سیل پر لوگ ٹوٹ پڑے

by | Jun 28, 2014

Saudi ramdaan sale

ریاض:(یو این بی) رمضان المبارک کے دوران مشرقِ وسطیٰ سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں ’’سیلز پروموشنز‘‘ کا اہتمام معمول کی بات ہے، تاہم سعودی عرب کے مختلف شہروں میں قائم چین سٹور کی ایک شاخ کو آنے والے رمضان کی سیلز پروموشن اس وقت مہنگی پڑ گئی جب گاہوں کے حجوم نے دل موہ دینے والی رعایت سے فائدہ اٹھانے کے لئے فوڈ چین کی ایک برانچ پر ہلہ بول دیا۔مائیگرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر کے مطابق گاہکوں کا انبوہ مقبول عام فوڈ اینڈ گراسری ‘تمیمی مارکیٹ’ پر خریداری کے لئے اتنی بڑی تعداد میں جمع ہوا کہ فوڈ چین کی ساری سجاوٹ دھری کی دھری رہ گئی۔

‘ایک تصویر میں خریداری کی ٹرالی منہ تک بھری ہوئی ہے اور دوسرے گاہکوں کی طرف سے راستے میں گرائے جانے والے سامان کی وجہ سے اسے حرکت دینا ناممکن ہے۔ایک اور تصویر میں مسور کی دال کے پھٹی ہوئی پیکنگ، اشیائے خورنی کے کھلے ڈبے اور تھیلے سٹور کی راہ داری میں پڑَے دیکھے جا سکتے ہیں جبکہ سامان رکھنے والے شیلف عوامی ہڑبونگ کی وجہ سے خالی پڑے ہیں۔افراتفری کا آغاز معروف فوڈ چین کی جانب سے مختلف اشیائے خورنی بشمول پنیز، پھل، قیمہ، ویجٹیبل آئل اور صفائی کی اشیاء ڈیٹرجنٹس اور کاغذی ٹاولز کے حوالے سے دل موہ لینے والی بچت پیشکش کے پمفلٹس کی تقسیم کے بعد شروع ہوا۔
اس واقعے پر سماجی رابطے کے پلیٹ فارمز پر ملا جلا ردِ عمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ٹویٹر کے ایک صارف نے فوڈ چین میں سامان خور و نوش کی توہین پر مبنی تصویر دیکھ کر تبصرہ کیا: “لگتا ہے رمضان، نہیں بلکہ ملک میں قحظ آنے والا ہے۔”یاد رہے کہ رمضان المبارک کے دوران خریدای عروج پر ہوتی ہے جسے دیکھ کر مغربی دنیا کے ریٹلر اسے ‘رمضان رش’ کا نام دیتے ہیں۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...