مضبوط تعلیمی پالیسی بنانے کی ضرورت: صدر جمہوریہ

Pranab Mukharjee

اندور: (یو این بی ) صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کا کہناہے کہ ملک کی ترقی کے لئے مضبوط تعلیمی پالیسی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط تعلیمی پالیسی بنائی جائے گی تبھی ہندوستان دنیا میں اپنا مقام بنانے میں کامیاب ہوگا ۔ صدر جمہوریہ نے ان خیالات کا اظہار اندور میں دیوی آہلیہ یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد پروگرام کے دوران کیا ۔ پرنب مکھرجی نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے کے لئے سرمایہ داری کرنی ہوگی۔ اس موقعہ پرا نہوں نے کہا کہ حکومت نئی تعلیمی پالیسی بنانے کے لئے ایک کمیشن کے قیام کی تجویز پرغور کر رہی ہے۔ صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے کہا کہ ملک کی قومی تعلیمی پالیسی میں سال 1992 کے بعد سے کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے جبکہ اس دوران کئی تبدیلیاں ا ٓچکی ہیں ۔ ان حالات میں تعلیم کے میدان میں بھی نئی پالیسی لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی کو قومی چیلنجوں کے مطابق ڈھالا جا سکتا ہے۔ صدر جمہوریہ پرنب مکھری جی نے کہا کہ عالمی سطح پر 200 بہترین تعلیمی اداروں میں ہندوستان کا ایک بھی ادارہ شامل نہیں ہے۔ لیکن پھر بھی کچھ اعلی تعلیمی اداروں کے الگ الگ میدان میں بین الاقوامی سطح پر رینکنگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *