
یکم ستمبر سے ریلوے کا نیا ٹائم ٹیبل عمل میں آئے گا
یکم ستمبر سے ریلوے کا نیا ٹائم ٹیبل عمل میں آئے گا
نئی دہلی : (یو این بی )یکم جولائی کو نافذ ہونے والا ریلوے کا نیا ٹائم ٹیبل اب یکم ستمبر سے عمل میں آئے گا ۔ ریلوے بجٹ کو ذہن میں رکھتے ہوئے نئی ٹرینوں کے ممکنہ اعلان کے لئے ریلوے نے نئے پروگرام شیڈول ستمبر میں عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے پہلے سابق وزیر ریل ملیکا ارجن کھڑگے نے عبوری ریل بجٹ میں تقریبا 65 نئی ٹرینوں کا اعلان کیا تھا۔ ریلوے وزارت کے اعلی افسران کا کہنا ہے کہ نئے ریلوے ٹائم ٹیبل کو ستمبر میں عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ افسران کا کہنا ہے کہ موجودہ ٹائم ٹیبل کی قانونی حیثیت کو 31 اگست تک اضافہ کرنے کا کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی مدت 30 جون کو ختم ہونے والی تھی۔ غور طلب ہے کہ اپنے پہلے بجٹ میں موجودہ وزیر ریل سدانند گوڑا بھی نئی ٹرینوں کی سوغات دے سکتے ہیں۔