’صاف گنگا قومی مشن‘ کا انٹرنل آڈٹ کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی: (یو این بی): گنگا کو صاف و شفاف اور بنا رکاوٹ بہنے لائق بنانے کے منصوبہ کے تحت حکومت ہند نے ’صاف گنگا قومی مشن‘ (این ایم سی جی) کا داخلی آڈٹ (انٹرنل آڈٹ) کرانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس آڈٹ میں اکائونٹ، فائنانس، ملازم، معاہدہ مینجمنٹ سمیت سبھی پہلوئوں کو شامل کیا گیا ہے۔ این ایم سی جی کے ایک افسر نے اس سلسلے میں کہا کہ ’’اس کے لیے خواہشمند سی اے فرم سے 30 جون 2014 تک ’ای او آئی‘ (دلچسپی سے متعلق خط) پیش کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔‘‘ این ایم سی جی نیشنل گنگا ریور بیسن اتھارٹی (این جی آر بی اے) کے تحت منصوبہ، مالیات، نگرانی اور رابطہ کمیٹی ہے۔ اسے جامع منصوبہ اور مینجمنٹ کے ذریعہ گنگا کو آلودگی سے پاک بنانے اور با اثر انداز سے تحفظ کی ذمہ داری سپرد کی گئی ہے۔

این ایم سی جی کو عالمی بینک کے تعاون سے چلنے والی این جی آر بی اے (ای اے پی منصوبہ) کو نافذ کرنے کی ذمہ داری سونپی کی گئی ہے جس کا تخمینہ 7000 کروڑ روپے ہے۔ عالمی بینک اس منصوبہ کے لیے حکومت ہند کو 1 ارب ڈالر کا قرض دے رہا ہے۔ اس کے علاوہ این ایم سی جی کئی دیگر منصوبوں کو بھی نافذ کر رہا ہے۔ مالی سال 2014-15 کے لیے این ایم سی جی کا داخلی آڈٹ اس کے دہلی واقع دفتر میں کیا جائے گا۔ یہ جامع ہوگا اور اس میں اکائونٹ، فائنانس، ملازم اور معاہدہ مینجمنٹ سمیت سبھی پہلوئوں کو شامل کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *