Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

دیوبند میں ٹیکنیکل کریئر کائونسیلنگ پروگرام منعقد

by | Jun 30, 2014

dEOBAND

دیوبند 30 جون (یو این بی): مولانامدنی روڈ پرواقع مدنی آئی ٹی آئی میں تکنیکی کیریئر کوئنسلنگ پروگرام کاانعقاد کیاگیا۔ جس میں کثیر تعداد میں ہائی اسکول، انٹر، بی اے ،بی کام اور ایم اے کے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ اس تقریب کی صدارت ادارہ کے سرپرست مولاناحسیب صدیقی نے کی اور مہمان خصوصی کے طورپرمعروف شاعر ڈاکٹر نواز دیوبندی نے شرکت کی،جبکہ نظامت کے فرائض نجم عثمانی نے انجام دیئے ۔ اس موقع پر طلبہ کی فیٹر،وایرمین، ڈرافٹ مین،سول،الیکٹرونکس مکینک،الیکٹریشن گریڈکے متعلق کونسلنگ کی گئی ۔ اس موقع پر مولاناحسیب صدیقی نے کہاکہ طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے آپ لوگ دو سال کے تکینکی کورس کرکے ملک و بیرون ملک میں روزگا کے بہتر مواقع فراہم کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تکنیکی تعلیم نہایت ضروری ہے آج اسی کے سہارے روشن مستقبل بنایا جاسکتاہے۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر نوازدیوبندی نے طلبہ کی رہنماء کرتے ہوئے کہاکہ آج کے دور میںہائی اسکول کے بعد اچھا نوکری پانامشکل ہے لیکن آئی ٹی آئی کرنے کے بعد روزگار کاپانا آسان ہوگیاہے۔انہوںنے کہاکہ مدنی آئی ٹی آئی کے فضلاء بڑی تعداد میں بیرون ممالک میںبہتر روزگار پر لگے ہوئے ہیں۔ کونسلنگ کرنے والوں میں نوشاد احمد، تنویراحمد، محمدکامل، جے ویر سنگھ، پروین چند پانڈے ،محمد راشد سچن کماروغیرہ کے نام شام تھے۔ کونسلنگ پروگرام کو کامیاب بنانے والوںمیں گوہر نبی، کلیم، ہاشمی،سمیر احمد،ناہید علی ،علاء الدین وغیرہ کے نام شامل ہیں۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...