
بارش سے کسانوں کے چہروں پر خوشی لیکن شہر کی حالت بدتر
سینکڑوں ایکڑ میں لگی فصلیں برباد
مدھوبنی، یکم جولائی (یو این بی): لگاتار ہور ہی بارش نے جہاں کسانوں میں خوشیاں لا دی ہے وہیںشہر کی حالت بدتر بن گئی ہے ۔شہر کے ہر محلہ اور گلیوں میں نالوں کا گندہ پانی سڑک وگھروں میں داخل ہوگیا ہے ۔اس طر ح یہ بارش نگرپریشد محکمہ کی صاف صفائی کے دعوے کا پول کھول کر رکھ دی ہے۔بارش کی وجہ نالوں کی گندگی نکل کر گھر میں گھس رہی ہے ۔شہر میں واقع اکثر وبیشتر نالہ وکینال اس قدر جام ہے کہ پانی بھی نہیں نکل پا رہا ہے۔نالہ میں گندہ پانی جمع ہونے کی وجہ سڑک اور گھروں میں گندہ پانی پھیل رہا ہے۔ شہر میںآبی نکاسی کو لیکر نگر پریشد محکمہ پوری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔آپسی نااتفاقی اور سیاسی زورآوری کے چکر میں نگرپریشد اپنے کارکردگی کو انجام دینے میں ناکام رہی ہے جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔اس متعلق چیئر پرسن خالد انور نے بتایا کہ شہر کے نالوں کی صفائی کرائی جا رہی ہے تاکہ آبی جمائو نہیں ہو سکے۔
جبکہ دوسری طرف ہند و نیپال کے سرحدی حلقوں میں ہوئی موسلا دھا ربارش سے ضلع کے پھولپراس سب ڈیویزن کے درجنوں گائوں میں سیلا ب کا پانی گھس گیا ہے۔دربھنگہ ۔نرملی ریل کھنڈ کے پرسا ہالٹ کے نزد سیلا ب کا پانی بہہ رہا ہے ۔باڑھ کے پانی سے پرسا،نن پٹی،سریا ہی ،گدھا ،جہلی پٹی اور مسہرنیا سمیت درجنوں گائوں میں تباہی کی منظر بن گیا ہے ۔سینکڑوں ایکڑ میں لگی فصلیں ڈوب گئی ہیںتو سینکڑوں گھروں میں باڑھ کا پانی گھس گیا ہے ۔لوکہا کے بتھی بلان ندی میں پانی کا سطح بڑھنے لگاہے ۔یکما اور بھجناہا کے نزد پانی کا لیبل بڑھ گیا ہے ۔گیہوما ں ،سوپین اور کما ندیو ں میں بھی پانی بڑھنے لگا ہے ۔پھولپراس میں نن پٹی گائوں کے نزد مشرقی پستہ میں کٹائو جاری ہے ۔واضح رہے کہ بھتہی بلان ندی کا کرنٹ اتنا تیز ہے کہ اس میںجنرل کستی نہیں چلائی جاسکتی ہے بلکہ اس کے اندر موٹریبل کستی ہی اس بہتی دھارا کا سامنا کرسکتی ہے ۔دھبہی اور بلوا سمیت دیگر گائوں کے لوگوں میں سیلاب کی دہشت پھیلی ہوئی ہے ۔ان لوگوں کا مانناہے کہ اگر محکمہ وقت رہتے پانی کے بہائو کا رخ نہیں موڑا تو دربھنگہ ۔نگرملی ریل کھنڈ پر ریل خدمات متاثر ہو سکتے ہیں۔ایس ڈی او وجئے کمار نے بتایا کہ سبھی سیلا ب کنٹرول ڈیویزن کے افسران کو سبھی حساس پستوں پر نظر رکھنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔