دورۂ چین کارآمد ثابت ہوا: حامد انصاری

نئی دہلی، یکم جولائی (یو این بی): ہندوستان کے نائب صدر حامد انصاری کی دورۂ چین سے واپسی ہو چکی ہے۔ اس درمیان انھوں نے کہا کہ چین کے ساتھ بہتر تعلقات ہندوستان کی نئی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے جب کہ چین نے ملک کی نئی حکومت کے ساتھ ذاتی سطح پر رابطہ بنانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ مسٹر انصاری نے پانچ روزہ دورۂ چین کو کارآمد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دورہ کے دوران چینی لیڈروں نے ہندوستان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے۔ انھوں نے چین سے دہلی لوٹتے وقت صحافیوں سے کہا ’’ہم نے ان سے کہا کہ چین کے ساتھ بہتر رشتہ ہمیشہ حکومت ہند کی پالیسی کا حصہ رہے ہیں اور نئی حکومت کی ترجیحات میں بھی یہ کافی اہم ہے۔‘‘ انھوں نے کہا کہ چینی حکومت ہندوستان کی نئی حکومت کے ساتھ ذاتی سطح پر رابطہ بنانے کا خواہشمند ہے۔ بات چیت کے دوران انھوں نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ ’’مجھے بتایا گیا کہ چین کے صدر شی چن فنگ برکس چوٹی اجلاس کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی سے ملنے کی خواہش رکھتے ہیں۔‘‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *