’حلوا رسم‘ کے ساتھ بجٹ دستاویزات کی اشاعت کا عمل شروع

حلوا رسم‘ کے ساتھ بجٹ دستاویزات کی اشاعت کا عمل شروع

مرکزی وزیر مالیات ارون جیٹلی راجستھان کی وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے سندھیا کے ساتھ
مرکزی وزیر مالیات ارون جیٹلی راجستھان کی وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے سندھیا کے ساتھ

نئی دہلی، 2 جولائی (یو این بی): مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی موجودگی میں نارتھ بلاک میں واقع دفتر میں ’حلوا رسم‘ کے ساتھ ہی سال 2014-15 کے بجٹ دستاویزوں کی اشاعت کا کام شروع ہو گیا ہے۔ پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) کے ذریعہ ٹوئٹر پر دی گئی جانکاری کے مطابق ارون جیٹلی نے ’حلوا رسم‘ میں شرکت کی۔ اس کے ساتھ ہی بجٹ دستاویزوں کی اشاعت کا کام شروع ہو گیا۔ یہ طویل عرصے سے چلی آ رہی روایت ہے۔ اس کے مطابق ایک بڑی کڑھائی میں حلوا بنایا جاتا ہے اور وزارت خزانہ کے سبھی ملازمین کو اسے تقسیم کیا جاتا ہے۔ اس شیرینی کو جب بجٹ کی تیاری اور اس کی اشاعت سے وابستہ اہلکاروں اور دیگر اسٹاف کو تقسیم کیا جاتا ہے تو اس کے بعد انھیں اپنے اہل خانہ سے الگ وزارت کے اندر ہی رہنا پڑتا ہے۔ وزیر خزانہ جب تک بجٹ لوک سبھا میں پیش نہیں کر دیتے تب تک ان ملازمین کا اپنے اہل خانہ کے ساتھ فون یا ای میل کے ذریعہ رابطہ قائم کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوتی۔ صرف بہت سینئر افسران کو ہی گھر جانے کی اجازت ہوتی ہے۔ نریندر مودی حکومت کا یہ پہلا بجٹ 10 جولائی کو لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا۔ اس سے پہلے عبوری بجٹ اس وقت کے وزیر خزانہ پی چدمبرم نے 17 فروری کو پیش کیا تھا۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے علاوہ ’حلوا رسم‘ میں وزیر مملکت برائے خزانہ نرملا سیتا رمن، وزارت خزانہ کے سکریٹری اروند مایا رام، جوائنٹ سکریٹری (بجٹ) رجت بھارگو اور دیگر افسران نیز بجٹ کی تیاری سے وابستہ وزارت کے دیگر ملازمین موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *