دسویں پاس لڑکیوں کو رحمانی ۳۰ میڈیکل، AIPMT کی مفت تیاری کرائے گا !

دسویں پاس لڑکیوں کو رحمانی ۳۰ میڈیکل، AIPMT کی مفت تیاری کرائے گا !

Rahmani 30

12؍جولائی 2014 کو بہار، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کے مختلف سینٹروں پر ہوگا داخلہ ٹیسٹ
پٹنہ۔ 2 جولائی (یو این این)مفکر اسلام حضرت مولانا محمد ولی رحمانی (سجادہ نشیں، خانقاہ رحمانی مونگیر) نے رحمانی فاؤنڈیشن مونگیر کے ذریعہ مسلسل مسلم طلبہ کی تعلیمی ترقی کی کامیاب کوشش کی ہے؛ حضرت مولانا محمد ولی صاحب رحمانی کی اِسی ضمن میں ایک کامیاب کوشش رحمانی ۳۰ پٹنہ بھی ہے۔ جسِ نے مسلم طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کی طرف جانے کا ایک کامیاب پلیٹ فارم دستیاب کرایا ہے۔ رحمانی۳۰ پٹنہ 2008 سے مسلسل محترم جناب ابھیانند جی کی نگرانی میں ملک میں مسلم طلبہ کو انجینئرنگ، سائنس، میڈیکل، لاء اور سی۔ اے۔ جیسے مختلف اعلیٰ تعلیمی اداروں میں پہنچاکر ایک نمایاں مقام فراہم کر رہا ہے۔ ہندوستان اور بیرونِ ہند میں رحمانی ۳۰ کی کوششوں کو سراہا گیا۔ سابقہ حکومت ہند نے بھی اِس طرزِ تعلیم کو عام کرنے کا اعلان کیا، مختلف تنظیموں اور جماعتوں نے اِس کو اپنایا؛ اور پھر رحمانی ۳۰ صوبۂ بہار کے پٹنہ شہر سے نکل کر ریاست آندھرا میں حیدرآباد، بنگلور وتامل ناڈو کے طلبہ کو موقع فراہم کر رہا ہے؛ ریاست مہاراشٹر میں صوبہ مہاراشٹر، ممبئی اور گجرات کے طلبہ کی رہنمائی کر رہا ہے۔ اور اب مختلف ذمہ داروں، سرپرستوں اور طالبات کے گارجینوں کی مسلسل درخواست کو قبول کرتے ہوئے مفکر اسلام حضرت مولانا محمد ولی صاحب رحمانی (سجادہ نشیں خانقاہ رحمانی مونگیر) نے رحمانی ۳۰ کی نگرانی میں قوم کی بیٹیوں کے لیے ریاست گجرات میں مفت میڈیکل (AIPMT) کی کوچنگ کرانے کا اعلان کیا ہے۔ جہاں مسلم طالبات کو مکمل دینی ماحول میں دو سال رکھ کراے آئی پی ایم ٹی جیسے میڈیکل کے اعلیٰ امتحان میں مسلم بچیوں کو شرکت کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ یقینا حضرت مولانا محمد ولی صاحب رحمانی کی یہ کوشش اُن تمام مسلم بچیوں کے لیے اور اُن کے گارجین کے لیے ایک بڑا تحفہ ہے، جو اپنی بچیوں کو دینی ماحول میں رکھ کر میڈیکل کی اعلیٰ تعلیم دلوانا چاہتے ہیں؛ اِس سلسلہ میں 12؍جولائی 2014 کو ۱۱؍بجے دن سے ۲؍بجے تک بہار، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کے مختلف امتحان مراکز میں رحمانی ۳۰ میڈیکل کے ذریعہ اے آئی پی ایم ٹی 2016 کی تیاری کے لیے اُن بچیوں کا داخلہ ٹیسٹ لیا جائے گا۔ 12؍جولائی 2014 کے اِس تحریری ٹیسٹ میں کامیاب بچیوں کا انٹرویو (وائی وا) اگلے اعلان کے مطابق پٹنہ میں ہوگا۔ پھر جو طالبات اِس انٹرویو میں کامیاب ہوں گی؛ اُن کو ریاستِ گجرات میں مکمل دینی ماحول میں دو سال رکھ کر میڈیکل (AIPMT) 2016 کی مکمل تیاری قیام وطعام کے ساتھ مفت کرائی جائے گی۔ خیال رہے کہ اِس امتحان میں وہی مسلم طالبات (لڑکیاں) شریک ہوسکتی ہیں؛ جنہوں نے 2014 میں دسویں کا امتحان دیا ہو۔ اور دو سال صوبہ گجرات میں مکمل دینی ماحول میں یکسوئی کے ساتھ رہ کر اے آئی پی ایم ٹی جیسے اعلیٰ میڈیکل کے امتحان کی تیاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں۔ خواہشمند طالبات کے گارجین حضرات نزدیکی سینٹر سے فارم حاصل کرکے بچیوں کا رجسٹریشن کرائیں۔ مزید معلومات کے لیے رابطہ نمبر: 7488338261 /9097167979 / 7542926408 پر رابطہ کریں یا پھر ویب سائٹ www.rahmani30.net یا www.rahmanimission.info یا www.twocircles.net/rahmani30 پر تشریف لائیں۔ بہار، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کے سینٹر اور ذمہ داروں کی تفصیل یہ ہے:
پٹنہ٭اورینٹل کالج ،گزری ،پٹنہ سیٹی،پرنسپل،اورینٹل کالج ،گزری ،پٹنہ سیٹی0612-2632345،ڈاکٹر محمد ربان علی صاحب(اکزامنیشن کنٹرولر)9709681037۔پٹنہ٭الحراء پبلک اسکول ، شاہ گنج پروفیسر کالونی ،محمد پور شاہ گنج، ( نزد ٹریننگ اسکول) پٹنہ ۔ ۶۔ جناب ڈاکٹر نذیر احمد صاحب(منیجنگ ڈائریکٹر) 0612-2685287 جناب سید ندیم احمد صاحب( کوآرڈینیٹر) 9431432798 پٹنہ ٭جاوید میتھ میٹکس سینٹر ، بی ۔ایم داس روڈ (اینی بیسنٹ روڈ) پٹنہ جناب محمد سمیع اللہ صاحب ( کوآرڈینیٹر) 9430203274 / 9386759227 جناب محمد عزیز حسن صاحب9334088351 پٹنہ ٭ عبدالصمد گرلس ہائی اسکول، سمن پورہ ، پٹنہ 0612-2296318 جناب محمد مظاہر صاحب ، سکریٹری 9431002203 پٹنہ٭نجم مشن اسکول ، منہاج نگر ، پھلواری شریف، پٹنہ۔ چیر مین جناب نجم الحسن نجمی صاحب۔ 9835299127 ۔مونگیر٭رحمانی فائونڈیشن، نواب کوٹھی، بیلن بازار، مونگیر06344-224477 ، جناب محمد طارق انور صاحب 9234911356 جناب محمد جاوید اختر صاحب9546018691،بھاگلپور ٭ مسلم مائنوریٹیز کالج، اسانند پور، بھاگلپور0641-2428895 جناب ڈاکٹر محمد صلاح الدین صاحب9430478651 ،گیا ٭ ہادی ہاشمی سینئر سکنڈری اسکول، سوراج پوری روڈ، گیا۔جناب محمد فیاض حالی صاحب، صدر۔ 9835280311۔ جناب حسن عزیز الرحمن صاحب، جوائنٹ سکریٹری۔ 8804082389 اورنگ آباد ٭ مدرسہ اسلامیہ مدرسہ روڈ ، اورنگ آباد، بہار9431068649 جناب ماسٹر سید محمد دائم صاحب (ڈائریکٹر) 9852990979جناب ظہیر احسن آزاد صاحب (ایڈوکیٹ) 9934878008، جناب سید اطہر حسین صاحب عرف منٹو۔سہسرام ٭بے بی گارڈن اسکول ، بیت المسرور (مسرورویلفیر سوسائٹی)محلہ شاہ ہارون ، برتلہ، سہسرام،رہتاس۔ جناب اعتصام الحق صاحب، ڈائرکٹر۔9955773677 جناب خالد اقبال صاحب(خازن ، مسرورویلفیر سوسائٹی) 0618-4224252، آرہ ٭ مدرسہ واحدیہ، تری محلہ ، نزد ٹائون ہائی اسکول ، آرہ (بھوجپور) جناب محمد سیرالدین صاحب 9934924654 ۔جناب محمد قطب الدین صاحب 9234709432 ، نالندہ ٭ اے ۔آر ۔ اکیڈمی ، کاغذی محلہ ، بہار شریف ۔جناب محمد خالد صاحب9431350219 نوادہ٭شتابدی پبلک اسکول اقبال کالونی ، نزد نیوانصار نگر ، نوادہ۔جناب زین العابدین صاحب (پرنسپل) 9304007004 جناب عنایت اللہ قاسمی صاحب(آفس سکریٹری) مجلس العلماء و ائمتہ المساجد(ضلع ، نوادہ) 9006481810 ،جناب جاوید اختر صاحب سکریٹری9771570010۔بیگو سراے٭ ایم ۔ اختر میموریل اکیڈمی (نزد مدرسہ بدرالاسلام) مونگیری گنج، بیگوسراے ٔ جناب وصی الحق رحمانی صاحب9934863091،کشن گنج٭کریسنٹ پبلک اسکول، سرسید نگر ، کشن گنج۔ جناب غلام شاہد صاحب(ڈائرکٹر)9431466799 جناب محمد اسلم صاحب۔ 8986410405 جناب آصف سرور صاحب۔ 9430467700 ،کٹیہار ٭ کٹیہار میڈیکل کالج، کٹیہار06452-239202 جناب عاصم ظفر صاحب 06452-239204جناب محمد پرویز شمس صاحب 06452-239207 ، پورنیہ ٭مدرسہ انجمن اسلامیہ ، خزانچی ہاٹ ، پورنیہ۔ مولانا عبد القیوم صاحب۔ 9934667827،ارریہ٭آزاد اکیڈمی ہائر سکنڈری اسکول ، ارریہ، جناب عبد المنان صاحب ہیڈ ماسٹر9801188769 ، جناب منظر انصاری صاحب9973089531۔سوپول ٭ مہیلا ٹیکنیکل سینٹر، سوپول، جناب ابوظفر صاحب 9431497779 جناب مولانا وصی احمد رحمانی صاحب 9430695940 ۔سہرسہ ٭ مدرسہ امجدیہ میر ٹولہ ، بن گائوں روڈ، سہرسہ۔ 06478-223526 ۔جناب ڈاکٹر ابوالکلا م صاحب۔06478-223367 جناب محمد انوار عالم صاحب۔9135521588-9534462094، جناب محمد انصار عالم صاحب9430632901 ،جناب ماسٹر عبد اللہ غالب صاحب9430018208۔ دربھنگہ٭ ملت کالج، لہریا سرائے، دربھنگہ۔ جناب ڈاکٹر مشتاق احمد صاحب۔ 9431414586ڈاکٹر رحمت اللہ صاحب (پرنسپل ملت کالج)۔9431443438 ڈاکٹر آصف شہنواز صاحب۔ 9835220786جناب محمد زبیر عالم صاحب۔ 8986048899سمستی پور ٭ڈاکٹر طٰہٰ میموریل ا کیڈ می نزدڈاکٹر ایل۔ کے ۔ وی۔ ڈی کالج تاجپور (ضلع سمستی پور)جناب ڈاکٹر بشیر احمد صاحب(ڈائرکٹر) 9709503690 ،جناب جہانگیر احمد صاحب9934642970 مدھوبنی ٭ نیشنل انسٹی چیوٹ آف فائر انجینٔرنگ اینڈ سیفٹی مینجمنٹ (NIFS)آر۔کے۔کالج روڈ ، سپتہ ، مدھوبنی۔ 9771592956 جناب محمد شاہین اختر صاحب 9572224786 مظفر پور٭ سینٹرل پبلک اسکول سعدپورہ ، مظفر پور۔جناب ڈاکٹر مناظر الدین صاحب۔ 9334039422 ۔جناب اعجاز عالم صاحب (پرنسپل)9973856485 بتیا ٭ الفلاح اسکول ، نیا ٹولہ ، بتیا۔ (مغربی چمپارن) جناب محمد ارشادعالم صاحب (ڈائریکٹر)۔ 8539900711 جناب ڈاکٹر محمد عارف عالم صاحب (پرنسپل)۔ 9852436776 ۔موتیہاری٭اقراء پبلک اسکول، مٹھیا زراعت،موتیہاری(مشرقی چمپارن)جناب حسن شاہد صاحب (ڈائریکٹر)۔7739426556۔جناب حسن شاہد صاحب ، ڈائرکٹر7739426556، جناب حسین راشد صاحب8409363222 سیوان ٭ زیڈ۔ اے اسلامیہ کالج، سیوان جناب ظفر احمد غنی صاحب (ڈائرکٹر) 9431407779
جھارکھنڈ میںیہ مقامات مراکز بنائے گئے ہیں۔
رانچی ٭سجاّد کمپیوٹر ٹریننگ اینڈ گائیڈنس سنٹر۔2K/3بریا تو ہائوسنگ کالونی پوسٹ آرایم سی سی، نزد ڈی ۔ اے۔وی اسکول، بریاتو، رانچی، پروفیسر احمد سجاّدصاحب9431359971 انجینئر طارق سجاّد صاحب9431171130 جمشید پور٭ایم اواکیڈمی ، ذاکرنگر،پوسٹ ۔ آزاد نگر ، جمشید پور ۔ جناب سید رضاعباس رضوی ، عرف چھبن صاحب 9934500400 جناب رومی عثمانی صاحب (اسسٹنٹ ڈائرکٹر، ایم۔او۔ اکیڈمی) 9835775507۔ جناب حلیم اشرف صاحب(ہیڈ ماسٹر) 7549145042 دھنباد٭ الاقراء ٹیچرس ٹرینگ کالج، بیری او، گووند پور، دھنباد ۔جناب ڈاکٹر محمد شمیم احمد صاحب ، پرنسپل، اے۔آئی۔ٹی۔ٹی ۔ سی 9334049113 ڈاکٹر سیف اللہ خالد صاحب (سکریٹری اے آئی ٹی ٹی سی)9386468776 دھنباد٭ گلوبل اسکول آف انڈیا، گووند پور، دھنباد ، 9835143946جناب ڈاکٹر سیف اللہ خالد صاحب (ڈائریکٹر)9386468776 ڈاکٹر محمد شمیم احمد صاحب ،پرنسپل (اے۔آئی۔ٹی۔ٹی ۔ سی ) 9334049113 ۔بوکارو٭ماڈرن پبلک اسکول،مخدوم پور، اسلام پور، بوکارو اسٹیل سیٹی،جناب محمد نوشاد علی صاحب (ڈائریکٹر)09431188061 ۔مدھوپور ٭مدرسہ اسلامیہ ، حاجی گلی، مدھو پور ۔ ۸۱۵۳۵۳۔ جناب مولاناولی اللہ صاحب صدر مدرس9939650404 جناب حفیظ الحسن صاحب ( ابن جناب حاجی حسین انصاری صاحب) وزیر اقلیتی فلاح بہبود، حکومت جھار کھنڈ ) 9955562786-9430352156۔گڈا ٭ سرسیدمائینوریٹی اردو مڈل اسکول، پوسٹ مارٹم روڈ، روشن باغ، آسن بنی ، گڈا۔ ڈاکٹر مسعود احمد صاحب9934227161،جناب محمدجاویدا ختر صاحب 9534046439
مغربی بنگال: فری انڈیا ہائی اسکول، نزد ٹیٹا گڑھ ریلوے اسٹیشن، کولکاتا۔ جناب رضاء العابدین صاحب 9007348214

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *