Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

دولت مند بننے کے چند رہنما اصول

by | Jul 2, 2014

دنیا میں یقیناً کوئی بھی شخص ایسا نہیں ہوگا جو آرام دہ ، پرسکون اور خوشگوار زندگی گزارنے کے خواب نہیں دیکھتا لیکن بعض کے خواب شرمندہ تعبیر ہوتے ہیں اور بعض کے خواب ہمیشہ خواب ہی رہ جاتے ہیں کیونکہ دنیا میں خوشگوار زندگی گزارنے کیلئے دولت کی ضرورت ہوتی ہے ۔ ہر شخص دولت کمانے کی کوشش بھی کرتا ہے لیکن ہر کوئی اس میں کامیاب نہیں ہوتا۔ لیکن کامیابی کے کوئی خفیہ راز نہیں ہوتے بس چند اصول ہوتے ہیں جنہیں اپنا کر خوشگوار زندگی گزاری جاسکتی ہے- انٹرنیٹ کی دنیا میں موجود اردو بابا نامی بلاگ نے چند اصولوں پر مبنی ایک رپورٹ شائع کی جو کہ یہاں ہماری ویب کے قارئین کی رہنمائی کے لیے بھی پیشِ کی جارہی ہے-
سادگی سے رہیں

307955_102515389933010_1069018795_n

دولت مند بننے کا پہلا اصول یہ ہے کہ آپ سادگی سے رہیں اور اپنے بجٹ سے باہر نہ جائیں۔ سادگی سے نہ رہنے والوں کے خرچے ان کی آمدن سے بڑھ جاتے ہیں اور وہ کبھی بھی دولت مند نہیں بن سکتے۔اور ایسے لوگ اپنی دولت کو ڈوبنے سے بھی نہیں بچا سکتے۔ بڑے بڑے گھروں اور بڑی بڑی گاڑیوں کے خرچے بھی بڑے بڑے ہوتے ہیں۔
اپنی انکم بڑھانے کی کوشش کریں
انکم بڑھانے کے دوسرے ذرائع پر غور کریں۔ دوسری جاب شروع کر لیں۔ گھر پر کوئی بزنس شروع کر دیں۔ جب آپ واقعی سنجیدگی سے سوچیں گے کہ آپ نے انکم کا کوئی دوسرا ذریعہ تلاش کرنا ہے تو آپ کچھ نہ کچھ حل نکال لیں گے۔
اپنے اخراجات کنٹرول میں رکھیں
جتنے بھی غیر ضروری اخراجات آپ ختم کرتے جاتے ہیں آپ کی بچت اتنی ہی بڑھتی جاتی ہے۔ اور چھوٹی چھوٹی بچتیں سال دو سال میں بڑی رقم بن جاتی ہے۔ اس لیے چھوٹی چھوٹی بچت بھی کرتے رہیں۔ لیکن اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ آپ ایک ایک روپے کے پیچھے لڑنا شروع کر دیں۔
اپنے ٹائم کو بھی دولت سمجھیں
اپنے ٹائم کو بھی دولت سمجھیں اور عقل مندی سے خرچ کریں۔ اپنا ٹائم وہاں لگائیں جہاں آپ کی دولت اور آمد ن بڑھتی ہو۔
باقاعدگی سے پیسے بچائیں
اپنی بچت کو کسی اچھے کاروبار میں لگائیں۔ جتنے پیسے بچائیں ان کو بینک میں رکھنے کی بجائے بزنس میں ڈال دیں۔ چھوٹے چھوٹے بزنس وقت کے ساتھ ساتھ بڑے بزنس بن جاتے ہیں۔ اگر آپ کاروبار نہیں چلا سکتے تو کسی قابل اعتبار شخص کو یہ پیسے کاروبار چلانے کے لیے دے دیں۔ بہت سے ایسے کام ہیں جو لاکھ دو لاکھ سے بھی شروع کیے جا سکتے ہیں۔ اگر آپ کسی دوسرے شخص پر اعتماد نہیں کر سکتے تو کسی اچھی سکیم میں پلاٹس وغیرہ خرید لیں۔
لوگوں کو ان کا حق دیں
دوسرے لوگوں کو ان کا حق دیں۔ جو نا انصاف ہوتے ہیں ان کی دولت زیادہ دیر نہیں رہتی۔
آپ سارے کام خود نہیں کر سکتے
آپ صرف بزنس بڑھانے کے بارے میں سوچیں۔ لیبر ورک اپنے سٹاف کو دیں۔ اسی طرح سب چھوڑ کر کیش باکس پر نہ بیٹھ جائیں۔ اگر آپ کیش ہی لیتے اور دیتے رہیں گے تو بزنس ڈولپمنٹ کون کرے گا؟
کیریر کے آغاز میں ہی اصولوں کو اپنائیں
اپنے کیریر کے آغاز میں ہی ان اصولوں پر عمل شروع کر دیں۔ ایک شخص جو اپنے کیریر کے درمیان میں ان اصولوں پر عمل شروع کرتا ہے وہ اس شخص سے پیچھے ہے جو اپنے کیریر کے شروع میں ہی ان اصولوں پر عمل کر کے دولت مند ہو چکا ہے۔ کیریر کے شروع میں آپ زیادہ پیسے بچا سکتے ہیں۔ کیریر کے درمیان میں اگرچہ آپ کی انکم بڑھ چکی ہوتی ہے لیکن آپ کے اخراجات بھی اسی طرح بڑھ چکے ہوتے ہیں۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...