Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

مشہور اسلامی داعی ومفکر ،محمد اسد کی کتاب’’شاہراہ ِمکّہ‘‘ کا ر سم اجراء

by | Jul 3, 2014

مشہور اسلامی داعی ومفکر ،محمد اسد کی کتاب’’شاہراہ ِمکّہ‘‘ کا ر سم اجراء
اورنگ آباد (نامہ نگار)

Road to Macca

مشہور اسلامی داعی ومفکر ،محمد اسد کی کتاب’’شاہراہ ِمکّہ‘‘ کا ر سم اجراء امپریل لائنس اورنگ آباد میں شیخ محمدسلیم (سیکریٹری ،جماعت اسلامی ہند،دہلی) توفیق اسلم خان (امیر جماعت اسلامی ہندمہاراشٹر)ڈاکٹر جاوید مکرم اور کتاب کے ناشر مرزاعبدالقیوم ندوی کے ہاتھوں عمل میںآیا ۔علامہ محمد اسد بیسویں صدی کی ان متاثر کن شخصیات میںشامل ہیں جنہوںنے یورپ میں اسلام کی خدمت انجام دی ہیں،ان دائرہ کار بہت وسیع تھا،عظیم مفکر ،بے باک صحافی،بے لوث سماجی خدمتگار،منصف ،مؤلف ،مترجم ،داعی کے ساتھ ماہر لسانیات،سفیر ،سیاسی نظر یہ دان اور بے حد محنتی محقق کی سوانح حیات جو THE ROAD TO MECCAکے نام سے سینکڑوں مرتبہ لاکھوں کی تعداد میں شائع ہوچکی ہے۔ بھارت میںسب سے پہلے اس کا ترجمہ محمد الحسنی ؒنے’’ طوفان سے ساحل تک‘‘کے نام سے مجلس تحقیقات ونشریات اسلا م لکھنؤ سے شائع کیاتھا۔جس کی بہت پذیرائی ہوئی اور ہاتھو ںہاتھ لی گئی ۔اب 2013میں مشہور ادیب ،کئی کتابوں کے مترجم ،محقق ،عالمی انسائیکلوپیڈیا کے مرتب یاسر جواد نے نہایت ہی سلیس ،رواں زبان میں اس کا ترجمہ کیا ہے،جس کو مرزاورلڈبک ہاؤس ،قیصر کالونی اورنگ آباد نے شائع کیا ہے۔شاہراہِ مکہ 351صفحات پر مشتمل ہیں ،جس کی قیمت ۳۲۰روپیہ ہے۔
محمد اسد کا اصل نا م leopold weissتھا ،وہ ایک یہودی ربی کے گھر 2جولائی 1900ء میں لیمبرگ ،آسٹریا ہنگری میںپیداہوئے ۔والدین نے خاندانی اور روایتی تعلیم سے ہٹ کر لیوپولڈ کو وکیل بنانا چاہا۔ انہوںنے بہت جلد عبرانی زبان سیکھ لی ۔آرانی زبان پر بھی انہیں عبور حاصل تھا ،مختصر مدت میں ،عہد نامہ عتیق ،تالمود کی تفاسیر کا مطالعہ کیا۔انہوںنے اپنی تعلیم کو جاری رکھا اور دنیا کے مختلف ممالک میں علم کی جستجو میں سرگرداں رہے۔1920ء کی دہائی میں انہوں نے برلن کے ایک اخبار میں ٹیلی فون آپریٹر کی ملازمت اختیار کی جہاں وہ اتفاقاََ صحافی بن گئے۔انہوںنے صحافت میں بہت جلد ترقی کی اور جرمن کے صف اول کے اخبار’’فرینکفرٹرزائیونگ ‘‘میں نامہ نگار کی حیثیت سے نوکر ی کرلی ۔ آگے چل کر انہوںنے یہودی وطن کے تصور کا پوسٹ مارٹم کیا۔ وہ اکثر اپنے مضامین میں یہودی پروپیگنڈہ کی دھجیاں اڑاتے اوران کے کئی منصوبوں کو ناکام بناتے ۔ اخبارہی میں کام کرتے ہوئے عرب دنیا کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا اورانہوںنے وہاں گہرائی سے عربوں کی روایت ،تہذیب ،ثقافت کو قریب سے دیکھا اور اسلام کے بنیادی اصولوں کوانہوں نے خوب اچھی طرح جانچا پرکھا اور قرآن کا مطالعہ کیا۔بالآخر انہوںنے برلن کی ایک مسجد کے امام کے ہاتھوں اسلام قبول کیااور1926ء میں اپنا نام محمداسد رکھا۔
محمد اسد نے مختلف کتابوں کی تصنیف بھی کیں جن میں the road to mecca(شاہراہ مکہ) میسیج آف دی قرآن بہت مشہور ہیں ۔محمد اسد صیحح بخاری کی ایک تفسیر بھی لکھی۔محمد اسد کی اسلامی خدمات ،دین کی تڑپ ،مسلمانوں کے عروج اور غلبہ اسلام کے لیے کی جانی والی ان کی کاوشوں کے پیش نظر ان کی زندگی پر آسٹریا، سعودی عربیہ ،پاکستان ،امریکہ ،مراکش اوراسپین میں فلمائی جانے والی ایک ڈاکیومنٹری 2008میں ریلیز ہوئی۔اس ڈاکیومنٹری کو دنیا کے مختلف فلم فیسٹول جن میں پروشلم فلم فیسٹیول ،دبئی فلم فیسٹیول اور وینکور فلم فیسٹیول میںایوارڈ ملے ۔محمد اسد کی یہ کتاب بیسویں صدی میں درپیش آنے والے عالم اسلام کے مسائل ،مختلف اسلامی تحریکات و شخصیات ،ان کے افکار و نظریات ،ان کی جدوجہدکا خاکہ پیش کرتی ہے۔اس کتاب کو پڑھنے کے بعد قاری اپنے اندر اسلام سے محبت ،اسلامی تہذیب و تمدن ،اس کی حقانیت و صداقت بلاشبہ فخر کرنے لگتاہے۔ شاہراہِ مکہ ایک علامتی کتاب ہے ،اس میں عالم اسلام اورمغربی طاقتوں کی کشمکش کا ذکر ہے،اسلام پر ہونے والے حملوں کا جواب ہے،باطل نظریات وتحریکا ت کا جواب ہے،ایک نومسلم کی اسلام قبول کرنے کی کہانی ہے اور وہ شاہراہ مکہ تک کیسے پہنچا اس کی جستجو کی ایک کوشش ہے جو اس نے کتابی شکل میںبعد کی آنے والی نسل کے لیے محفوظ کردی ہے۔کتاب نہایت ہی دیدہ زیب اور خوبصورت کور کے ساتھ مرزاورلڈ بک ہاؤس ،قیصر کالونی ،اورنگ آباد مہاراشٹر سے شائع ہوئی ہے09325203227۔توقع کی جاتی ہے کہ اس کتاب کو ہاتھوں ہاتھ لیا جائے گا۔

Recent Posts

ماسٹر محمد محسن صاحب کی مرتب کردہ کتاب “تشریح قرآن مجید برائے تراویح” کا ممبرا میں اجراء

ممبرا: المنار ایجوکیئر کے چیئرمین کلیۃ الصالحات ارریہ، بہار کے ناظم ماسٹر محمد محسن حفظہ اللہ کی مرتب کردہ کتاب "تشریح قرآن مجید برائے تراویح" کا اجراء جامعۃالفلاح اعظم گڈھ کے مہتمم تعلیم وتربیت ،انجمن طلبہ قدیم جامعۃ الفلاح کے صدرجناب ڈاکٹر جاوید سلطان فلاحی حفظہ...

مسلم_اقلیتوں_کے_شرعی_مسائل

مسلم_اقلیتوں_کے_شرعی_مسائل

مصنف :ذکی الرحمٰن فلاحی مدنی تعارف و تذکرہ: محمد انس مدنی  دنیا بھر میں موجود مسلم اقلیتوں کو درپیش مسائل کا حل، ان کا‎ ‎معاشرتی، معاشی اور‎ ‎سیاسی استحکام یا سیاسی وزن وقت کا سلگتا ‏ہوا موضوع ہے۔ غیر اسلامی حکومت اور تکثیری معاشرے میں مسلمانوں کی دینی شناخت وبقا کے...

ڈاکٹر شہاب ظفر اعظمی اپنی تنقید میں معتدل رویہ رکھتے ہیں:منصور خوشتر

المنصور ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے دفترمیںڈاکٹر شہاب ظفر اعظمی کے اعزاز تقریب دربھنگہ(نمائندہ)پروفیسر شہاب ظفر اعظمی نے اپنی تحریر سے اردو دنیا کو ایک طرف حیرت میں ڈال دیا تو دوسری طرف اردو ادب کے خزانے کو بیش قیمتی جواہر پاروں سے بھر دیا ہے۔ آپ جامعہ پٹنہ کے...

آئےجانیںممبراکےرفاہی ادارے’’تنظیم والدین ‘‘کے بارے میں

دانش ریاض برائے معیشت ڈاٹ اِن مسلم اکثریتی شہر ممبرا میں سیکڑوںایسی تنظیمیں مل جائیں گی جنہیں ’’ملّی سوداگر‘‘کہنا زیادہ مناسب معلوم ہوگا لیکن اسی شہر میں ایسےلوگوں سے بھی ملاقات ہو جائے گی جو شہرت و ناموری سے دور خالصتاً رضائے الٰہی کے لئے اپنا قیمتی وقت قربان کر رہے...