ہفتے بھر میں مہنگی ہو جائیں گی سبزیاں

نئی دہلی، 3 جولائی (یو این بی ) اس بار کم مانسون کی پیش گوئیوں اور ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے سبزیوں کے داموں میں زبردست اضافہ ہو سکتا ہے۔ ایک ہفتے کے اندر سبزیوں کے دام آسمان چھونے لگیں گے ۔ پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں اضافے کا اثر آنے والے دنوں میں سبزیوں پر دیکھا جا سکتا ہے۔ فی الحال، منڈی میں پرانا سٹور کیا گیا مال فروخت کیا جا رہا ہے لیکن اس کے ختم ہوتے ہی منڈی میں آنے والے پھل اور سبزیوں کی نئی کھیپ کی قیمت بڑھنے کے امکانات ہیں۔ خدشہ ہے کہ اگلے ہفتے تک اس کا اثربازار میں نظر آئے گا۔ منڈی کے تاجروں کے مطابق ڈیزل کی قیمتوں میں 50 پیسے کے اضافے کا اثر سبزیوں پر پڑے گا۔ دوسری ریاستوں سے آنے والی گاڑیوں میں لگنے والے ایندھن اور کسانوں کی منڈی تک مال پہنچانے میں لگنے والی قیمت کو اس میں شامل کریں تو یہ کافی بڑھ جاتی ہے۔ ان حالات میں سیدھا اثر سبزیوں کی قیمت پر پڑے گا۔ حکومت نے مہنگائی سے نمٹنے کے لئے پیاز اور آلو کی فروخت سرکاری قیمت پر کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ سستے داموں پر پیاز اور آلو کو منتخب سرکاری اسٹور سے لیا جا سکتا ہے۔ لیکن یہ عوام کی ضرورتوں کو پورا کر پانے میں کافی ثابث نہیںہوگی جس کی وجہ سے مہنگائی کی مار کا سامنا لوگوں کو کرنا پڑے گا۔ ایشیا کی سب سے بڑی آزاد پور منڈی میں پیاز کی تھوک قیمت 20 سے 25 روپے کلو ہے جبکہ کچھ دن پہلے یہی پیاز 18 سے 20 روپے کلو فروخت ہو رہی تھی ۔ اگر آلو کی بات کریں تو یہ تقریبا 3 روپے کے اضافے کے ساتھ 20 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔ ہری سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *