Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ناندیڑکی خستہ حال سڑکوں کی مرمت میں تیزی۔وزیر اعلیٰ فنڈ سے 60لاکھ کا ملا بجٹ

by | Jul 4, 2014

ناندیڑ کی کیلا مارکٹ ترقی کی جانب گامزن
ناندیڑ، 4 جولائی (یو این بی)ناندیڑ کی پھلوں کی بڑی منڈی اب ترقی کے زینے چڑھ رہی ہے ۔مارکٹ کی سڑکیں اور میدان کو 60لاکھ کے فنڈ سے تعمیر کیا جارہا ہے ۔ناندیڑکا کیلا مارکٹ مسلم تاجرین کا ایک بڑا مارکٹ ہے ۔اس مارکٹ میں پھلوںکی تجارت ہوتی ہے ۔لیکن یہ بازار انتہائی خستہ حالت کا شکار ہے ۔جس کی وجہ سے پھلوں کے تاجرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے جبکہ یہاں کی گندگی کی وجہ سے پھلوں پر جراثیم بیٹھنے کا خطرہ بھی بنا رہتا ہے۔اسی کے پیش نظر اب کیلا مارکٹ کو درست کیا جارہا ہے یہاں کی سڑکیں اور میدان کو سمنٹ روڈ سے مزین کیا جارہا ہے ۔ناندیڑمیں وزیر اعلیٰ فنڈ سے مختلف سڑکوں کی تعمیر کا کام کیا جارہا ہے ۔ایسے میں کیلا مارکٹ کیلئے بھی اسی میں سے بجٹ بنایا گیا۔کیلا مارکٹ کی سڑک اور میدان کیلئے 60لاکھ روپئے کا بجٹ ملا ہے ۔مقامی کارپوریٹر فاروق بدویل کی نگرانی میں مارکٹ کی تمام سڑکیں اور میدان پر سی سی روڈ بچھائی جارہی ہے ۔ اگر اس روڈاور میدان کی تعمیر ہوجاتی ہے تو پھلوں کی تجارت کافی نفع بخش ہوسکتی ہے ۔ساتھ ہی اس روڈ کی تعمیر سے گندگی کا صفایا ہوجائیگا اور گاہکوں کو صحت بخش پھل دستیاب ہوسکیں گے ۔شہر میں تجارتی تین بڑی تجارتی منڈیا ہیں جس میں پرانا مونڈھا اور نیا مونڈھا کے علاوہ کیلا مارکٹ بھی شامل ہے ۔ اناج کے کاروبار کیلئے پہچانے جانے والے نئے اور پرانے مونڈھے کی سڑکیںاور میدان کو پختہ ،خوبصورت اور صاف بنایا گیا ہے ۔کیلا مارکٹ شہر بھر میں پھلوں کی تجارت کیلئے معروف ہے اس مارکٹ سے بڑی تعدادمیں مسلم تاجرین وابستہ ہیں۔ لیکن مارکٹ اتنا خستہ ہے کہ عام لوگ تو دور گاہک بھی ادھر آنا پسند نہیں کرتے ہیں ایسے میں مضبوط اور پختہ سڑک کی تعمیر مارکٹ کی ترقی میں اہم رول ادا کرسکتی ہے ۔
جبکہ ایک دوسری خبر کے مطابق رمضان کے پہلے جمع کے موقع پر نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے شہر کی سبھی مسجدوںمیںآج کثیر تعدا میں لوگوں نے شرکت کی ۔بیشتر مسجدیں تنگ دامنی کا شکواہ کررہی تھی ۔نظام کالونی کi مسجد خواجگان کے تینوں منزلوں پر مصلیان موجود پائے گئے ۔جگہ کی تنگی کی وجہ سے مسجد کے سامنے والے حصہ میں بھی صفیں لگائی تھی ۔مسجد خواجگان نئے شہر کا ایک بڑا دینی مرکز بن گیا ہے ۔یہاں نماز جمعہ اور تراویح کی نماز کے اہتمام کیلئے شہر کے مختلف مقامات سے بڑی تعداد میںلوگ پہنچ رہے ہیں ۔لوگوں کی کثیر تعداد میں آمد کو دیکھتے ہوئے مسجد کمیٹی کے ذمہ داران کی جانب سے وسیع انتظامات کئے جارہے ہیں ۔پارکنگ کیلئے بھی خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں ۔نماز کے بعد ملک میں امن و امان وسلامتی و خوشحالی کیلئے دعائیں کی گئی ۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...