تھوک کاروباری سستے داموں میں سونا فروخت کر رہے ہیں

 ممبئی ، 5 جولائی (یو این بی )تھوک کاروباری ملک کے بڑے شہروں میں سستے داموں میں سونا فروخت کر رہے ہیں۔ بجٹ میں سونے پر ٹیکس کم کئے جانے کے اندیشے کی وجہ سے کاروباری کام داموں پر سونا فروخت کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق احمدآباد ، ممبئی، اور کولکاتہ میں کچھ کاروں باری ایک کلو سونا پر دس سے پندرہ ہزار روپئے کم کرکے فروخت کر رہے ہیں۔ ان کاروباریوں نے ان دنوں سونا خرید کر اسٹاک کیا تھا جب اس کے دام کم تھے۔ ان کاروباریوں کو لگ رہا ہے کہ موجودہ حکومت سونے پر دس فیصد ڈیوٹی کم کرے گی جس کی وجہ سے  سونے کی قیمتیں کم ہونگی۔ ان کاروباریوں کو کم داموں میںسونا فروحت کرنے سے کوئی گھاٹا نہیں ہوا ہے کیونکہ انہوں نے کم داموں میں سونا خریدا تھا۔ ان میں سے کئی کاروباریوں نے سونے کی ڈلیوری ایم سی ایکس سے لی تھی جہاں پر  فیوچیر ٹریڈنگ کم داموں پر ہوتی ہے۔ زیادہ تر کاروباری دس جولائی سے پہلے اپنا اسٹاک خالی کر دینا چاہتے ہیں کیونکہ ٹیکس میں کمی کی گئی تو اسی دن سے لاگو ہو جائے گی اور انہیں نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ لیکن کئی کاروباری ایسے بھی جو ایسا نہیں سوچ رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اب سونے کی قیمتوں میں گراوٹ نہیں آئے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *