Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

بغیر شناختی کارڈ کے سبھی کمپنیوں کے سم کی خرید و فروخت عام

by | Jul 6, 2014

SIM CARD

دیوبند 6 جولائی (یو این بی): حفاظتی نقطۂ نظر اور تمام قواعد ضوابط بالائے طاق رکھ کر مختلف کمپنیوں کے ڈسٹری بیوٹر ز کے ذریعہ پری ایکٹیو یٹڈ سم فروخت کرنیکا کا م دیوبند میں بڑے پیمانے پر جاری ہے منافع کمانے کے لالچ میں ڈسٹری بیوٹرز اس غیر قانونی دھندے میں ملوث ہیں۔دیوبند کے محلوں ،گلیوں کے علاوہ مارکیٹ میں موبائل ریچارج کے دوکانوں کے علاوہ کنفیکشنری وغیرہ کی دوکانوں پر بغیر آئی ڈی کے تقریباً سبھی کمپنیوں کے سم خریدے جاسکتے ہیں اس علاقہ کے ڈسٹری بیوٹرز صارفین کو غیر قانونی طریقہ سے یہ سم فراہم کرارہے ہیں یہ سم 50روپے سے 150روپے کی قیمت میں آسانی سے مل رہے ہیں خاص بات یہ ہے کہ ان سموں کے ساتھ پرکشش اسکیمیں دی جارہی ہیں صارف جتنے روپے دیکر سم خریدتا ہے اس سے زیادہ پیسے اس کو پہلے سے ہی ایکٹیویٹڈ سم میں بیلینس کی شکل میں مل جاتے ہیں ۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک سم فروخت کرنے والے نے بتایا کہ دیوبند میں اس و قت کئی کمپنیوں کے سم فروخت کئے جارہے ہیں زیادہ منافع کے لالچ میں یہ سم بازاروں میں بھیجے جارہے ہیں۔دا رصل ڈسٹری بیوٹرزایک آئی ڈی پر ایک سے زیادہ سم جاری کرالیتے ہیں بعد ازاں ان کو غیر قانونی طریقہ سے فروخت کردیا جاتا ہے اس غیرقانونی کاروبار سے متعلق دیوبند کوتوالی انچارج کا کہنا ہے کہ اگر انہیں شکایت موصول ہوتی ہے تو کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...