
نریندر مودی نیپال کو بڑا اقتصادی پیکیج دیں گے!

کاٹھمنڈو، 5 جولائی (یو این بی): وزیر اعظم نریندر مودی کی مجوزہ نیپال دورہ کے دوران ہندوستان سے نیپال کے لیے ایک اہم اقتصادی امدادی پیکیج کا اعلان کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ نیپال میں ہندوستان کے سفیر رنجیت رے نے آج نیپال کے وزیر مالیات رام شرن مہت سے ملاقات کی اور اس دوران مودی کے نیپال دورہ سے منسلک مدعوں پر گفتگو کی۔ نیپال کے وزیر مالیات کے ذریعہ جاری بیان میں سفیر رے کے حوالے سے کہا گیا ہے ’’مودی کے مجوزہ سفر کے دوران ہندوستان ممکن ہے ایک بڑا اقتصادی پیکیج کا اعلان کرے۔‘‘ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران مہت نے ہندوستان سے مختلف شعبوں میں زیادہ امداد دیے جانے پر زور دیا۔ ہندوستان سے نیپال میں آبی بجلی منصوبوں، کاٹھمنڈو-ترائی فاسٹ ٹریک روڈ، پوسٹل شاہراہ، مہاکالی پل اور ایک کرکٹ اکادمی کے فروغ میں مدد دیے جانے پر زور دیا۔ اس میں کہا گیا کہ ہندوستانی سفیر نے نیپال کے ذریعہ ہندوستان سے طلب کی جانے والی امداد کے بارے میں قبل اطلاع دینے کے لیے کہا گیا ہے۔ مودی کی مجوزہ دورۂ نیپال کی تاریخ ابھی متعین ہونی باقی ہے لیکن میڈیا رپورٹوں کے مطابق وہ اگست کے شروع میں نیپال کے سفر پر آ سکتے ہیں۔
وزیر مالیات نے کہا کہ ہندوستانی کمپنیاں نیپال کے ساتھ آبی بجلی فروغ کے معاہدے کرنا چاہتی ہیں۔ جی ایم آر اور ستلج آبی بجلی کارپوریشن جیسی ہندوستانی کمپنیاں اس سمت میں آگے بڑھنے کو تیار ہیں۔ اس درمیان ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج کا تین دن کا کاٹھمنڈو دورہ کا پروگرام ہے۔ اس دوران وہ وزیر اعظم مودی کے سفر کے لیے تیاروں سے جڑے مدعوں پر بات چیت کریں گی۔