حیرت انگیز انکشاف، بینک افسران اور ملازمین نے اپنا کام دلالوں کے سپرد کیا

مدھوبنی، 9 جولائی (یو این بی): شہر ہیڈ کوارٹر کے لہریا گنج چوک پر واقع بہار چھیتریہ گرامین بینک کے برانچ میں بینک کے افسران و ملازمین کے میل سے بینک کے سارے کاموں کا نبٹارہ دلالوں کے سہارے کرائے جانے کی باتیں روشنی میں آئی ہے ۔ا س سے متعلق بینک صارفین کے علاوہ علاقائی لوگوں میں شامل محمد صابر حسین، دگمبر مشر، محمد ٹنا، عبد السلام، محمد شکیل ،محمد زبیر ،محمد ہیرا ،محمد رستم، جیوچھ یادو اور محمد عالمگیر سمیت درجنوں افراد نے بتایا کہ اس برانچ میں اکائونٹ کھلوانے،نو ڈیوز سرٹیفکیٹ لینے، قرض ہو یا روپیہ نکاسی کرانے اور اندرارہائیشی منصوبہ تحت دی جانے والی رقم سمیت ہر کام دلالوں کے سہارے ہی ہوتاہے۔ انہو ںنے بتایا کہ اکائونٹ کھلوانے اور نو ڈیوز سرٹیفیکٹ کا چارج پانچ سو روپیہ ہے تو اندرارہائیشی گھر کے لئے دی جانے والی پیمنٹ کا سودا ہزاروں میں کیا جاتاہے۔یہاں کے علاقائی دانشوران نے بتایا کہ جب بھی بینک میں چل رہے دلالی کے مخالفت کی باتیں اٹھائی جاتی ہے تو کھلے عا م بینک کے افسران اور ملازمین کے ذریعے جھوٹے مقدمہ میں پھنسا دینے کی دھمکی دی جانے لگتی ہے۔ اب حالت یہ ہے کہ اگر اس معاملہ میں محکمہ مداخلت نہیں کرتی ہے تو کبھی بھی یہاں بینک افسران و ملازمین،عام عوام اور دلالو ں کے درمیان زبردست تصادم ہو سکتاہے ۔واضح رہے کہ بینک کے باہر علاقائی لوگوں نے تحریری بینر چسپاں کر بینک کے اندر موجود بدعنوانیوں کو گنایاہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *