Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

مانع حمل ریموٹ کنٹرول مائیکرو چِپ تیار!

by | Jul 9, 2014

pregnancy

واشنگٹن، 8 جولائی (یو این بی) امریکی ریاست میساچیوسٹس میں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مانع حمل کے لیے ریموٹ سے کنٹرول کی جانے والی کمپیوٹر چِپ تیار کر لی گئی ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ چِپ عورت کی جلد کے اندر نصب کی جائے گی اور اس سے کم پیمانے پر ہارمون کا اخراج ہوتا رہے گا۔یہ عمل 16 سال تک روزانہ ہوتا رہے گا لیکن اسے ریموٹ کے ذریعے کسی بھی وقت روکا جا سکے گا۔

اس پروجیکٹ کی پشت پناہی مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کر رہے ہیں اور اگلے سال امریکہ میں اس چِپ کے تجربات کیے جائیں گے اور امید کی جا رہی ہے کہ سنہ 2018 میں اس چِپ کی فروخت کا آغاز ہو جائے گا۔
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ چِپ نہایت چھوٹی ہے اور اس کی قیمت زیادہ نہیں ہو گی۔ان کا کہنا ہے کہ ہارمون کو 1.5 سینٹی میٹر چوڑی مائیکرو چِپ میں ڈال کر ڈیوائس میں رکھ دیا جائے گا۔عورت کی جلد میں نصب ہونے کے بعد ایک چھوٹا سا کرنٹ ہارمون لیوو نارجیسٹرول کے گرد موجود جھلی کو پگھلا دے گا، جس سے ہارمون کی 30 مائیکرو گرام ہارمون جسم میں داخل ہو جائے گی۔
مانع حمل کے لیے تیار کرنے والی چِپ کے خالقوں کا کہنا ہے کہ اسی طرح کی دیگر ڈیوائس پہلے ہی سے موجود ہیں اور استعمال کی جاتی ہیں لیکن ان کا عمل رکوانے کے لیے دوبارہ ہسپتال جانا ضروری ہوتا ہے۔ اس کے مقابلے پر اس چپ کو ریموٹ کنٹرول کی مدد سے روکا جا سکتا ہے۔میساچیوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی ڈاکٹر رابرٹ فارا کا کہنا ہے: ’وہ لوگ جو خانانی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ان کے لیے یہ آسان بات ہے کہ اس چِپ کو خود ہی آن یا آف کر سکیں۔‘
سائنس دانوں کے لیے ایک اہم چیلنج یہ ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی اور فرد اس چِپ کو کنٹرول نہ کر سکے۔ڈاکٹر فارا نے کہا: ’اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ یہ چِپ صرف اسی وقت آن یا آف ہو جب ریموٹ کو جلد سے لگا کر استعمال کیا جائے، اور دوسرے کمرے میں بیٹھا کوئی شخص ریموٹ کے ذریعے اس چِپ کو کنٹرول نہ کر پائے۔‘سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہی ٹیکنالوجی دیگر ادویات دینے کے لیے بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...