گائوں کو انٹرنیٹ سے جوڑنے کے لیے 500 کروڑ روپے

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این بی): حکومت نے اپنے اہم منصوبہ ’ڈیجیٹل بھارت‘ کے لیے پیش قدمی کرتے ہوئے 500 کروڑ روپے مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت گائوں میں ’براڈ بینڈ نیٹورک‘ لگایا جائے گا اور ہارڈ ویئر و ہندوستانی سافٹ ویئر پروڈکٹ کو ملک میں بنانے کے لیے راہیں ہموار کی جائیں گی۔ مرکزی وزیر مالیات ارون جیٹلی نے پارلیمنٹ میں مطلع کیا کہ سافٹ ویئر شعبہ کے اسٹارٹ اَپ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ گائوں میں قومی دیہی انٹرنیٹ اینڈ ٹیکنالوجی مشن خدمات اور آئی ٹی میں تربیت کے لیے میں 500 کروڑ روپے کی تجویز پیش کرتا ہوں۔ ایک اضافی قدم جس سے ٹیکنالوجی فرموں کو زیادہ موقع میسر ہوگا، وزیر مالیات نے 100 اسمارٹ شہر کی تجویز کی ہے۔ اس کے لیے حکومت 7,060 کروڑ روپے فراہم کرے گی۔ چھوٹے اور متوسط مشنریوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے وزیر مالیات نے کہا کہ مینوفیکچرنگ یونٹوں کو اپنے پروڈکٹ ریٹیل اور ای-کامرس پلیٹ فارم کے ذریعہ فروخت کرنے کی اجازت ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *