نئی دہلی، 10 جولائی (یو این بی): مودی حکومت کے پہلے بجٹ میں سبھی کو 24 گھنٹے بجلی دینے کی بات کہی گئی ہے۔ وزیر مالیات ارون جیٹلی نے اپنی پہلی بجٹ تقریر میں کہا کہ ملک کے عوام کو 24 گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ اس کے لیے گائوں میں دین دیال جیوتی منصوبہ نافذ کیا جا رہا ہے جس کے لیے 500 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں۔ یہ رقم گائوں میں بجلی پہنچانے کے لیے دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم مودی نے پہلے ہی کہا تھا کہ وہ ملک میں بجلی فراہمی پر زور دیں گے اور اس کے لیے توانائی کے متبادل وسائل کا بھی استعمال کریں گے۔

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع
ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...