دہلی دنیا میں دوسری سب سے زیادہ آبادی والا شہر

نئی دہلی ے اسٹیشن کا بیرونی منظر
نئی دہلی ے اسٹیشن کا بیرونی منظر

نئی دہلی، 11 جولائی (یو این بی): ہندوستان کی راجدھانی دہلی دنیا کی دوسری سب سے زیادہ آبادی والا شہر بن گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں صرف جاپان کی راجدھانی ٹوکیو کی آبادی ہی دہلی سے زیادہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 1990 کے بعد سے دہلی کی آبادی دوگنی ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دہلی میں فی الحال 2 کروڑ 50 لاکھ لوگ مقیم ہیں۔ اقوام متحدہ رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ دہلی 2030 تک دنیا میں دوسری سب سے بڑی آبادی والا شہر بنا رہے گا۔ 2030 تک دہلی کی آبادی بڑھ کر تین کروڑ 60 لاکھ تک پہنچنے کا اندازہ ہے۔ ٹوکیو اس وقت دنیا کا سب سے بڑی آبادی والا شہر ہے۔ اس کی آبادی اس وقت 3 کروڑ 80 لاکھ ہے۔ حالانکہ وہاں کی آبادی میں گراوٹ درج کیا جا رہا ہے۔ سال 2030 تک ٹوکیو دنیا میں سب سے بڑی آبادی والا شہر بنا رہے گا لیکن اس کی آبادی گھٹ کر 3 کروڑ 70 لاکھ رہ جائے گی۔

اقوام متحدہ رپورٹ 2014 کے مطابق سب سے زیادہ آبادی کے معاملے میں ممبئی کا مقام دنیا میں چھٹا ہے، لیکن 2030 تک اس کا مقام چوتھا ہو جائے گا۔ اُس وقت ممبئی کی آبادی 2 کروڑ 80 لاکھ ہوگی جب کہ اِس وقت ممبئی کی آبادی 2.1 کروڑ ہے۔ آبادی کے معاملے میں ٹوکیو اور دہلی کے بعد چین کے شنگھائی کا مقام ہے۔ اس کے بعد میکسیکو سٹی، سائو پائولو اور ممبئی کا نمبر ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2050 تک دنیا میں ہندوستان، چین اور نائیجیریا میں سب سے زیادہ تیزی سے شہری آبادی بڑھے گی۔ 2014 سے 2050 کے درمیان شہروں میں بسنے والے لوگوں میں سے 37 فیصد لوگ انھیں تین ممالک سے ہوں گے۔ رپورٹ میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ 2050 تک ہندوستان اپنی شہری آبادی میں 40.4 کروڑ لوگوں کو جوڑے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *