Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

الحراء پبلک اسکول شاہ گنج کے زیر اہتمام ’اورل ڈینٹل کیمپ‘ کا انعقاد

by | Jul 12, 2014

پٹنہ، 12 جولائی (یو این بی): آج الحراء پبلک اسکول ، شاہ گنج ، پٹنہ میں انڈین ڈینٹل ایسوسیشن کے Bright Smile Bright Futureکے بینرتلے ایک روزہ ڈینٹل کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس ڈینٹل کیمپ میں ڈاکٹر سید صبیح احمد (ڈینٹل سرجن) اور ڈینٹل ایسوسیشن کے صدر نے شرکت کی۔ ان دونوں اہم شخصیات کی شرکت نے کیمپ کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون دیا۔ اس کیمپ کا اصل مقصد بچوں کے اندر دانتوں کے تئیں بیداری پیدا کرنا تھا۔ کیمپ میں ڈاکٹر امت کمار، ڈاکٹر رشمی و ڈاکٹر ریاض حسن نے درجہ اول تا پنجم کے بچوں کے دانتوں کا معائنہ کیا اور مفید مشوروں سے نوازا۔ اس دوران بچوں کے چیک اپ کے ساتھ انہوں نے بچوں کو کالگیٹ پیسٹ اور برش چارٹ بھی فراہم کرایا۔ انہوں نے بچوں کو مشورہ دیتے ہوے کہا کہ ہر چھ مہینے میں اپنے ڈنٹسٹ کے پاس ضرور جا کر چیک اپ کروائیں تاکہ دانتوں کی مضبوطی اور خوبصورتی بنی رہے۔ اس کے علاوہ بچوں کو مشورہ دیا گیا کہ ہر تین ماہ پر اپنے برش کو وہ ضرو ر بدلیں ۔ وٹامنس اور منرلس سے بھرپور غذا کا استعمال کریں ۔ روزانہ دو بار اپنے دانتوں کی صفائی کریں ۔چھوٹے چھوٹے بچوں میںخاص دانت کی بیماری جو شروعاتی مرحلے میں زیادہ پائی جاتی ہے اس کو روکنے کے لئے اور بچوں میں دانتوں کے تئیں بیداری پیدا کر نے کے لئے اسکول کے تسلیم الدین لایبریری ہال میں درجہ اول سے درجہ پنجم کے کلاس اساتذہ کرام کے ساتھ انہیں ٹریننگ بھی دی ۔ ساتھ ہی انہوں نے ان اساتذہ کرام کو سند سے بھی نوازا۔ اس پروگرام کا انعقاد اسکول کے ڈائرکٹر ڈاکٹر نذیر اور پرنسپل سید ندیم احمد کی خاص دلچسپی کے نتیجے میں عمل میں آیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس قدم کو مستحسن قرار دیا اور بچوں میں بیداری پیدا کرنے پر زور دیا۔ پروگرام کا اختتام اقبال احمد کے اظہار تشکر پر ہوا۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...