Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

منریگا میں بدعنوانی کے سبب ضلع کے تین مکھیا کو ہٹایا جائے گا!

by | Jul 12, 2014

مدھوبنی، 12 جولائی (یو این بی): منریگا منصوبہ میں مالی لوٹ کھسوٹ کے الزام میں ضلع کے تین مکھیاکو عہدہ سے ہٹایا جا سکتاہے ۔اس کے لئے سرکار کے پنچایت راج محکمہ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کلکٹر سے اس متعلق مشورہ مانگا ہے ۔واضح ہو کہ جن مکھیائوں کو عہدہ سے ہٹایا جاسکتاہے اسمیں سانگی پنچایت کی مکھیا کرن دیوی،سسونی پنچایت کے مکھیا مہیندر رام اور ام نگرکی مکھیاگیتا دیوی کے نام شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق سانگی پنچایت کی مکھیا نے منریگا منصوبہ میں مزدوروںکے پیمنٹ کے لئے سال2012-2013میں19لاکھ57ہزار اورسال13-14میں25لاکھ روپیہ کا نکاسی کیا پر اسے مزدوروں کے اکائونٹ میں نہیں ڈالا گیا۔اس بدعنوانی کے شکایت کی جانچ ڈائیری اور رپورٹ محکمہ کو بھیجا گیا ۔اس رپورٹ کو پنچایتی راج محکمہ نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے جوائنٹ ڈائریکٹر الیکشن پنچایتی راج محکمہ نے مکھیا سے موصول شدہ جواب پر غورکرتے ہوئے ڈی ایم کو مذکورہ مکھیا کو سبکدوش کرنے سے متعلق مشورہ مانگاہے ۔اسی طرح 3جون کو شائع پنچایتی راج محکمہ پٹنہ کے مکتوب نمبر3732کے ذریعہ پھولپراس بلاک تحت رام نگر پنچایت کے مکھیا گیتا دیوی سے حاصل شدہ جواب پر مشورہ مانگاہے ۔انکے خلاف منریگا منصوبہ میں مالی بدعنوانی کئے جانے کا الزام ہے ۔
منریگا منصوبہ صرف لوٹ کھسوٹ کی یوجنا بن کر رہ گئی ہے ۔اس منصوبہ کاکام کر ضلع کے کئی مکھیاآج لاکھوں سے کھیل رہے ہیں ۔اسکا خلاصہ مختلف پنچایتوں میں ہوئی فرضی نکاسی سے سامنے آئی ہے ۔کئی مکھیا مردہ لوگوں کے نام پر بھی رقم کی نکاسی کرلی ہے ۔اس کے تحت سسونی پنچایت کے مکھیا مہیندر رام نے مردہ شخص اور فرضی نام پر منریگا یوجنا کی 57ہزار روپیہ کی نکاسی کر لی ۔بعد میں جانچ کے بعد اکائونٹ سے نکالی گئی رقم کو پھر سے کھاتہ میں جمع کر دیا گیا ۔اس معاملہ کو محکمہ نے سنجیدگی سے لیا ہے ۔
جبکہ ایک دوسری خبر کے مطابق روگی ویلفیئر سمیتی کی ایک میٹنگ صدر اسپتال میں سی ایس کے دفتر میں منعقد ہوئی۔میٹنگ میں ممبر سمیع الرحمن نے روگی ویلفیئر سوسائٹی کے کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ روگی سمیتی منعقد ہونے والی میٹنگ کی جانکاری ممبران کو بروقت نہیں دیتی ہے او ر نہ ہی بیٹھک میں لئے جانے والے فیصلوں پر عمل کرتی ہے۔میٹنگ میںوارڈ پارشد و روگی کلیان سمیتی کے ممبر اور روگی کلیان سمیتی کے ممبر سمیع الرحمن نے صدر اسپتال کے ڈی ایس اور روگی کلیا ن سمیتی کے سکریٹری ڈاکٹر اجئے نارائن پرساد پر الزام آید کیا کہ یہ لو گ منمانی کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈی ایس ڈاکٹر اجئے نارائن پرساد تقریبا دس سالوں سے مدھوبنی صدر اسپتال میں ڈی ایس کے عہدہ پر فائز ہیں اور روگی سمیتی کے انتظامی امور میں دخل دے رہے ہیں۔ اس طرح کی الزام تراشیوں کے بعد میٹنگ میں کچھ دیر کے لئے افرا تفری کا ماحول قائم ہوگیا۔ سی ا یس کی مداخلت پر یہ ہنگامہ ختم ہوا۔ میٹنگ کے دوران میٹرنیٹی وارڈ کے اندر مریضوں کے سرپرستوں کے لئے شیڈ بنانے سمیت کئی دیگر موـضوعات پر بحث ہوئی۔ صدر اسپتال کے ہیلتھ منیجر ریکھا بھاکنی کے چلے جانے کے بعد یہاں انچارج سے ہی کام لیا جارہاہے۔ اس میٹنگ میں پربھات سنگھ اور ہیمنت کمار سنگھ سمیت کئی دیگر ممبران و افسران بھی موجود تھے۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

بجٹ ۲۰۲۳ : ٹیکس سے استثناء آمدنی کی حد ۳؍ لاکھ تک بڑھی ، ٹیکس ’ری بیٹ‘ کی حد ۷؍لاکھ

بجٹ ۲۰۲۳ : ٹیکس سے استثناء آمدنی کی حد ۳؍ لاکھ تک بڑھی ، ٹیکس ’ری بیٹ‘ کی حد ۷؍لاکھ

نئی دہلی : یکم فروری ۲۰۲۳ء کو بجٹ پیش کرتے ہئوے ، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے متوسط طبقے کو معمولی سی راحت دینے کے لیے سلیب کو تبدیل کیا ہے۔ سیتارامن نے کہا کہ "نئی حکومت کے تحت، چھوٹ میں اضافہ کرنے کی تجویز پیش کی ہے تاکہ وہ ٹیکس ادا نہ کریں ۔ نئی مجوزہ ٹیکس پالیسی...

مسلسل ۳؍ دن کی گراوٹ کے بعد جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ سنبھلا

مسلسل ۳؍ دن کی گراوٹ کے بعد جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ سنبھلا

انڈیکس ۳۰۳؍پوائنٹس چڑھ کر ۶۰؍ہزار ۲۶۷؍پر بند، نفٹی بھی ۹۸؍پوائنٹ چڑھا تین دن کی کمی کے بعد آج ہفتہ کے آخر ی دن جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ اسٹاک مارکیٹ کچھ سنبھلا ۔بامبے اسٹاک ایکس چینج انڈیکس ۳۰۳؍ پوائنٹس چڑ ھ کر ۶۰؍ہزار ۲۶۱؍پر بند، نفٹی بھی...

اخلاص ٹورس کے مالکان پر جعلساز ی کا الزام بے بنیاد: قاری محمد زبیر

سوشیل میڈیا پر گشت کررہے تمام الزامات کواخلاص انٹرنیشنل ٹورس کے مالک شاہ رخ سلطان نے مسترد کیا اورثبوت کے طور پر میڈیا کے سامنے تمام شواہد پیش کیے۔ ممبئی : کرلا میں واقع اخلاص انٹر نیشنل ٹورس نامی کمپنی جو گزشتہ دس سالوں سے حج عمرہ کی خدمات مہیا کررہی ہے ، حال ہی...