’ویاپم گھوٹالہ‘ کی جانچ کے لئے دگوجے کی بھوک ہڑتال ختم

نئی دہلی، 13 جولائی (یو این بی): کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے بھوک ہڑتال آج توڑ دیا۔ دگوجے کسانوں کے مطالبات کے ساتھ ساتھ ’ویاپم گھوٹالہ‘ کی جانچ کرانے کا مطالبہ بھی کر رہے تھے۔ مدھیہ پردیش کے گنا کے کلکٹر آفس کے باہر بھوک ہڑتال پر بیٹھے دگوجے نے اس وقت ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ ’’سوموار سے سات دنوں کے لیے بھوک ہڑتال پر بیٹھ رہا ہوں۔ اس بھوک ہڑتال کے ذریعہ میرا مقصد کسانوں کو ان کا حق دلانا ہے۔‘‘

دراصل درگوجے خشک سالی اور سیلاب کی وجہ سے جن کسانوں کی فصل برباد ہوئی اور انھیں اب تک معاوضہ نہیں ملا، ان کے حق میں آواز بلند کیے ہوئے ہیں۔ جن کسانوں نے سویابین کی کھیتی کی تھی اور فصل برباد ہو گیا ہے، انھیں بھی ابھی تک بیمہ کا پیسہ نہیں مل سکا ہے۔ دگوجے ان کسانوں کے مسائل پر حکومت کی توجہ مبذول کرانا چاہتے تھے اسی لیے سات روزہ بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو کہ اب ختم ہو گیا ہے۔ علاوہ ازیں دگوجے ’ویاپم گھوٹالہ‘ کی سی بی آئی جانچ کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *