دنیا کے بے حد غریب لوگوں کا ایک تہائی حصہ ہندوستان میں

mitti ka eint banate log

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این بی): ایک طرف جہاں ہندوستان 2020 تک ترقی یافتہ ملک بننے کا خواب دیکھ رہا ہے وہیں اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ ہندوستان کے لیے ایک چیلنج پیش کر دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے بے حد غریب لوگوں میں سے ایک تہائی ہندوستان میں رہتے ہیں اور یہاں پانچ سال سے کم عمر میں موت کے معاملے سب سے زیادہ پیش آتے ہیں۔ ہزار سالہ ترقیاتی مقاصد سے متعلق اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور نجمہ ہپت اللہ نے یہاں یہ رپورٹ جاری کیا۔ انھوں نے بتایا کہ رپورٹ کے دلائل نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کے لیے چیلنج ہیں اور وہ اس سے نمٹنے میں کامیاب ہوگی۔ نجمہ نے کہا کہ ’اچھے دن آئیں گے‘۔ انھوں نے انسداد غریبی کے تئیں وزیر اعظم کے عزم اور ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ نعرہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ’’ہم نے جو کچھ کیا ہے اس پر فخر نہیں کرنا ہے۔ غریبی سب سے بڑا چیلنج ہے۔ مجھے بھروسہ ہے کہ جب اگلی رپورٹ آئے گی تو ہم اس سے بہتر ہوں گے۔‘‘ مرکزی وزیر نے کہا کہ رپورٹ میں انسانی فروغ کے پیمانوں سے جڑے اعداد و شمار دنیا کے الگ الگ علاقوں کے لیے الگ ہیں، لیکن ہندوستان کے ضمن میں جو اعداد و شمار دیے گئے ہیں وہ قابل تعریف نہیں ہیں۔ نجمہ کا اقوام متحدہ پروگرام کے ساتھ طویل تعلق رکھا ہے اور اٹل بہاری واجپئی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کے دوران وہ اس میں قریب سے شامل تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *