’مڈ ڈے میل گھوٹالہ‘ میں سبکدوش آئی اے ایس سچدانند 4 اگست تک عدالتی حراست میں

نئی دہلی، 21 جولائی (یو این بی): مڈ ڈے میل گھوٹالہ معاملہ میں ملزم رہے مین پوری ضلع کے سابق ضلع مجسٹریٹ سچدانند دوبے کو سی بی آئی نے لکھنؤ سے گرفتار کر لیا ہے۔ اتوار دوپہر سی بی آئی نے سبکدوش آئی اے ایس کو عدالت میں پیش کیا جہاں سے انھیں 4 اگست تک عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔ سچدانند دوبے کے خلاف مڈ ڈے میل گھوٹالہ معاملہ کی سماعت غازی آباد واقع سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں چل رہی ہے۔ گزشتہ دنوں سی بی آئی عدالت نے ملزم کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا۔ اطلاع کے مطابق سبکدوش آئی اے ایس منریگا گھوٹالہ معاملہ میں بھی ملزم ہیں۔

ذرائع کے مطابق سنیچر کے روز ہی سی بی آئی ٹیم نے اس معاملے میں لکھنؤ کے گومتی نگر واقع ان کی رہائش گاہ پر تلاشی مہم چلائی تھی اور اس دوران سی بی آئی کو 51 لاکھ روپے نقد برآمد ہوئے تھے۔ ٹیم کو پتہ چلا کہ سبکدوش آئی اے ایس کے خلاف غازی آباد سی بی آئی عدالت نے وارنٹ جاری کیا ہے اس کے بعد انھیں غازی آباد لایا گیا۔ لکھنؤ سی بی آئی ٹیم اتوار دوپہر غازی آباد پہنچی۔ ملزم کو ڈیوٹی مجسٹریٹ شیتلا پرساد کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم کو 4 اگست تک عدالتی حراست میں ڈاسنا جیل بھیج دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *