دفاعی شعبہ میں ایف ڈی آئی پر دوسرے ممالک سے فی الحال کوئی معاہدہ نہیں: جیٹلی

نئی دہلی، 22 جولائی (یو این بی): حکومت نے منگل کے روز واضح کیا ہے کہ دفاعی شعبہ میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کے سلسلہ میں دوسرے ممالک کے ساتھ کوئی معاہدہ فی الحال نہیں کیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر مالیات ارون جیٹلی نے آج راجیہ سبھا کو یہ جانکاری دی۔ انھوں نے بتایا کہ ہندوستان اور روس کے درمیان فروری 1998 میں ایک بین سرکاری معاہدہ پر دستخط ہوئے تھے جس کے تحت ہندوستان کے دفاعی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور ترقیاتی ادارہ (ڈی آر ڈی او) اور روس کے این پی او مشینوسٹروئنیا کے درمیان ایک مشترکہ ونچر کمپنی ’برہموس ائیرو اسپیس‘ بنائی گئی۔

ارون جیٹلی نے نازنین فاروق کے سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حالیہ ایف ڈی آئی پالیسی کے مطابق سرکاری عمل کے ذریعہ لائسنس کی شرط پر دفاعی شعبہ میں 26 فیصد ایف ڈی آئی کی اجازت ہے۔ بہر حال جیٹلی نے کہا کہ سال 2014-15 کے مرکزی بجٹ میں اعلان کیا گیا ہے کہ دفاعی شعبہ کے لیے ایف آئی پی بی روٹ کے ذریعہ مکمل ہندوستانی مینجمنٹ اور کنٹرول کے ساتھ ہی بیرون ملکی کرنسی کی مشترکہ حد (کمپوزٹ کیپ) کو 49 فیصد تک بڑھایا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *