انتخابات سے قبل کانگریس-این سی پی کے درمیان سیٹ تقسیم معاملہ پر تلخیاں بڑھیں

ممبئی، 25 جولائی (یو این بی): مہاراشٹر میں اس سال کے آخر میں اسمبلی انتخابات میں شیو سینا-بی جے پی اتحاد کی جانب سے سخت چیلنج کا سامنا کرنے والے کانگریس اور این سی پی اتحاد کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کے معاملے پر تلخیاں بڑھ گئی ہیں۔ اس کے سبب دونوں پارٹیوں کے درمیان پندرہ سال پرانے رشتے میں دراڑ پیدا ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ کانگریس نے جہاں کہا ہے کہ اتحاد تبھی جاری رہے گا جب سیٹ تقسیم کے معاملے پر کوئی بھی فیصلہ اس کی عزت نفس سے سمجھوتہ کیے بغیر کیا جائے۔ دوسری جانب اینس ی پی نے کہا ہے کہ اسے اسمبلی انتخابات میں زیادہ سیٹیں حاصل ہونی چاہئیں کیونکہ اس نے ریاست میں اپنی حالت بہت مضبوط کر لی ہے۔ این سی پی ترجمان نواب ملک نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ کل رات کانگریس قیادت کے ساتھ رابطہ کمیٹی کی میٹنگ میں اسمبلی کی 288 سیٹوں کا برابر تقسیم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ملک نیک ہا کہ کانگریس قیادت نے ہمارے نمائندوں سے کہا کہ یہ مطالبہ پورا نہیں کیا جا سکتا۔ ہم نے زور دیا کہ کسی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے ہماری دلیل سن لی جائے کیونکہ پارٹی کی بنیاد پہلے کے مقابلے مضبوط ہوئی ہے۔

این سی پی ترجمان نے کہا کہ اب این سی پی سربراہ شرد پوار مستقبل کی پالیسی پر کوئی فیصلہ کریں گے۔ دوسری جانب پونے میں وزیر اعلیٰ اور کانگریس لیڈر پرتھوی راج چوہان نے زور دے کر کہا ہے کہ پوار کی قیادت والی پارٹی کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم کانگریس کے لیے باوقار ہونا چاہیے جو کہ اتحاد میں سینئر ہے اور 1999 سے مہاراشٹر میں برسراقتدار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *