Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

سعودی عرب، یو اے ای ،عراق اور فلسطین میں آج عیدالفطر

by | Jul 28, 2014

اسرائیل کی فوجی جارحیت کا شکار غزہ کے افراد بھی آج عید منا رہے ہیں

فلسطینی بہنیں اپنے زمیں بوس مکانات کا جائزہ لیتے ہوئے ۔سعودی عرب کےساتھ خفیہ سمجھوتہ کے نتیجہ میں اسرائیل نے ان کے گھروں کو مسمار کردیا ہےاور عید کی خوشیاں چھین لی ہیں

فلسطینی بہنیں اپنے زمیں بوس مکانات کا جائزہ لیتے ہوئے ۔سعودی عرب کےساتھ خفیہ سمجھوتہ کے نتیجہ میں اسرائیل نے ان کے گھروں کو مسمار کردیا ہےاور عید کی خوشیاں چھین لی ہیں

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ،اردن ،عراق ،بحرین اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں شوال المکرم کا چاند نظر آ گیا ہے اور ان ممالک میں آج (سوموار 28 جولائی )کو عید الفطر منائی جا رہی ہے۔سعودی عرب کی رؤیت ہلال کمیٹی کے حکام اور عراق کے مفتی اعظم رفیع الرفاعی نے اتوار کو شوال کا چاند نظر آنے کی تصدیق کی ہے۔ ان ممالک میں اتوار کو انتیسواں روزہ تھا جبکہ ہندوستان سمیت بعض ایشیائی ممالک میںرمضان کی اٹھائیس تاریخ تھی اور سوموار کو انتیسواں روزہ ہوگا۔
واضح رہے کہ بہت سے عرب ،یورپی اور امریکی ممالک میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہی عید الفطر منائی جاتی ہے اور ان ممالک میں سعودی عرب اور یواے ای کی جانب سے ہی ہلال کی رؤیت کے اعلان پر اعتبار کیا جاتا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فلسطین کے مفتی اعظم نے بھی سوموار کو عید الفطر منانے کا اعلان کیا ہے۔فلسطینی یہ عید ایسے وقت میں منارہے ہیں جب وہ غزہ کی پٹی اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت کا شکار ہیں اور غزہ میں گذشتہ انیس روز سے جاری اسراِئیلی فوج کے فضائی اور زمینی حملوں کے نتیجے میں ایک ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور کم سے کم چھے ہزار زخمی ہیں۔ان کی کثیر تعداد مناسب طبی سہولتیں نہ ملنے کی وجہ سے موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا ہے۔
حماس اور دوسری فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے عید کے موقع پر اتوار کی دوپہر سے سوموار کی دوپہر دو بجے تک چوبیس گھنٹے کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا ہے جبکہ اسرائیلی فوج نے قبل ازیں بارہ گھنٹے کے لیے حملے روکے تھے اور یہ وقت ختم ہونے کے بعد دوبارہ فلسطینیوں پر فضائی اور زمینی حملے شروع کر دیے تھے۔حماس کے جنگ بندی کے اعلان کے بعد اسرائیل کی جانب سے دم تحریر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیاہے۔ہزاروں اسرائیلی فوجیوں نے ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ غزہ کی پٹی کے شہروں، قصبوں اور دیہات کا محاصرہ کر رکھا ہے اور فضا سے اسرائیلی جنگی طیارے بارود کی بارش برسا رہے ہیں۔ ایسے میں نہتے فلسطینی اسرائیلی فوجیوں کی بندوقوں کے سائے میں نماز عید ادا کی اور شادیِ مرگ کے انداز میں عید منائی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور مصر کے اسرائیل کے ساتھ خفیہ رابطے اور حماس کو ختم کرنے کے لئے سعودی عرب کی جانب سے دی جانے والی امداد نے فلسطینیوں کو بر انگیختہ کردیا ہے۔المیہ یہ ہے کہ سعودی عرب ایک طرف جہاں اسرائیل کو فنڈ فراہم کررہا ہے وہیں دوسری طرف عالم اسلام کے خوف سے غزہ کے لوگوں کو بھی امداد دینے کا اعلان کررہا ہے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...