عید الفطر کے موقع پر تقدس مآب سیدنامفضل سیف الدین (طعس)کا پیغام

syedna 111

ہم اللہ تعالی کے شکر گزار ہیںکہ اس نے ہم پراپنی نعمت و احسانات کی بارش کی ،ہمیں قوت و طاقت دی اور اس قابل بنایا کہ ہم نے رمضان المبارک کاروزہ رکھا اور حتی المقدور عبادت میں مشغول رہے۔

اس ماہ مبارک کے اختتام کے بعد پوری دنیا کے مسلمان جس عید الفطر کے تہوار کو مناتے ہیں وہ بھی اپنے آپ میںایک ایسا جشن ہے جو ضرورت مندوں کی خبر گیری، تقوی، روزہ، نماز اور صدقہ کے ذریعے روحانی افزودگی فراہم کرتا ہے۔
تمام مسلمان بھائیوں اور بہنوں کے لئے میری طرف سے نیک تمنائیں اور مبارکباد ،کہ وہ خوش و خرم آپسی بھائ چارہ ،اتحاد و اتفاق اورمحبت و احترام کے ساتھ عید الفطر منائیںاور پوری دنیا میں خوشیاں تقسیم کریں۔
میں تمام امت مسلمہ،مادر وطن ہندوستان کےساتھ دیگر قابلد تقلید ممالک کے لئے امن و آشتی کا خواستگار ہوں۔اسی کے ساتھ مقدس مقامات ،روزے و مزارات نیزعبادت گاہوں کی حفاظت کے لئے دعا گو ہوں۔
اللہ ہم سب پر اپنی رحمتوں اور برکتوںکی بارش نازل فرمائے.( آمین)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *