چینٹیاں آپ کو گلوبل وارمنگ سے بچائیں گی!

Aunt animal

واشنگٹن، 4 اگست (یو این بی): ایک نئی تحقیق سے یہ بات ابھر کر سامنے آئی ہے کہ چینٹیاں ہمیں گلوبل وارمنگ سے بچا سکتی ہیں۔ محققین کے مطابق چینٹیوں نے 6.5 کروڑ سال قبل اپنا وجود قائم ہونے کے بعد سے بڑی مقدار میں ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جذب کیا ہے۔ ایک چینٹی کی زندگی ایک سال سے زیادہ کی نہیں ہوتی۔ لیکن جیسے جیسے اس کی تعداد بڑھتی ہے، ویسے ویسے وہ ماحول کو ٹھنڈا کرنے میں مدد کرتی ہے۔

ٹیمپر شہر میں واقع اریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ایک ماہر جغرافیہ رونالڈ ڈارن نے کہا کہ ’’چینٹیاں فضا کو تبدیل کر رہی ہیں۔‘‘ ڈارن نے تحقیق میں اخذ کیا کہ چینٹیوں کی کچھ نسلیں معدنیات میں ہوا کو جذب کر کے کیلشیم کاربونیٹ یا لائم اسٹون بنانے میں مدد کرتی ہے۔ لائم اسٹون بنانے کے عمل میں چینٹی ہوا سے کاربن ڈائی آکسائڈ کی کچھ مقدار گھٹا دیتی ہے۔ تحقیقی ٹیم نے رپورٹ میں یہ بھی پایا کہ چینٹیاں بیسالٹ پتھر کے ٹوٹنے میں بھی مدد کرتی ہیں۔ ان کے مطابق بیسالٹ پتھر کو اگر کھلے میں چھوڑ دیا جائے تو جتنے وقت میں یہ ٹوٹ پھوٹ کر مٹی میں مل جائے گا، چینٹیاں یہ کام 50 سے 300 گنا زیادہ تیزی سے کر سکتی ہیں۔
ڈارن نے کہا کہ ’’چینٹیاں معدنیات سے کیلشیم اور مگناشیم نکال سکتی ہیں اور اس کا استعمال لائم اسٹون بنانے میں کرتی ہیں۔ اس عمل میں وہ کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کی کچھ مقدار پتھروں میں قید کر لیتی ہیں۔‘‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *