ممبئی میں پترکاریتا کوش کا چودھواں ایڈیشن جاری

ممبئی : 5اگست(ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ کی رپورٹ)

patrkarita kosh photo

آج کے صحافی بہت بیدار ہیں. وہ معاشرے سے برائیاں دور کرنےکے لیے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں. ان کے لئے “پترکاریتا کوش” یعنی آل انڈیا صحافیوں کی یہ ڈائریکٹری بہت مفید ہے. یہ باتیں مہاراشٹرکے ریاستی وزیر عارف نسیم خان نے آج ممبئی کے و لے پارلے واقع شبھم ہال میں سماجی تنظیم “ہم لوگ ” کی جانب سے آل انڈیا صحافیوں کی ڈائریکٹری “پترکاریتا کوش -2014 ” کے رسم اجرا کی تقریب میں اپنے صدارتی خطاب میں کہیں ۔ اس موقع پر ریئل اسٹیٹ سے متعلق ایک مفید ویب سائٹ www.buyrightmumbai.co کو بھی لانچ کیا گیا. تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک مہاراشٹر کے سابق وزیر مملکت برائے داخلہ کرپاشنکر سنگھ نے اپنی گفتگو میں صحافت کو مقدس پیشہ قرار دیا اور’’ پترکاریتا کوش‘‘ کے اس شمارے کی ضرورت واہمیت کو اجاگر کیا. دوپہر کا سامنا کے ایگزیکٹو ایڈیٹر پریم شکلا نے کہا کہ آفتاب عالم کی ادارت میں اس کوش نے بڑی کامیابی سے 14 سال کا اپنا سفر طے کیا ہے. اس کے ذریعے ملک بھر کے مصنفوں اور صحافیوں کو تقویت ملی ہے . آئی بی سنگھ نے کہا کہ سماج، ثقافت، سیاست، ادب کے میدان میں کام کرنے والوں کو’’ پترکاریتا کوش‘‘ نے روشنی فراہم کی ہے۔ جنم بھومی کے ایڈیٹر کندن ویاس نے ” پترکاریتا کوش ” کے 14 ویں ایڈیشن کی باقاعدہ اشاعت کو اہم کوشش بتایا اور کہا کہ یہ ملک کے تمام ریاستوں کے قلم کاروں اور صحافیوں کے درمیان پل کا کام کرتی ہے ۔نوبھارت کے سٹی ایڈیٹر برج موہن پانڈے نے صحافیوں کو ہمیشہ مثبت سوچ رکھنے پر زور دیا. انہوں نے کہا کہ مثبت سوچ سے ہم اپنے ساتھیوں کو لے کر آگے بڑھ سکتے ہیں اوران کی خامیوں کو دور کر سکتے ہیں جو ملک کی ترقی کے لئے انتہائی ضروری ہے. ہندی اخبار ممبئی متر و ورت متر کے گروپ ایڈیٹر ابھیجیت رائے نے پترکاریتا کوش کو ملک کے مصنفوں اورصحافیوںکے ملاقات کا ایک بہتر پلیٹ فراہم قرار دیا۔
واضح رہے کہ “پترکاریتا کوش” ممبئی کے معروف صحافی آفتاب عالم کی ادارت میں سن 2000سے محض 168 صفحات سے شروع ہوئی تھی جو آج 1000 صفحات کو پار کر گئی ہے. اس سے پترکاریتا کوش کی مقبولیت کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ بلا ناغہ ہر سال ترمیم شدہ اطلاعات کے ساتھ شائع کی جاتی ہے جس میں ملک کی مختلف ریاستوں کے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے صحافیوں، ہندی و اردو کے ادیبوں کے نام موبائل و فون نمبران کا پورا پتہ ، ادارے سے ان کی وابستگی و ای میل درج ہوتاہے جس سے بڑی آسانی سے ایک جگہ بیٹھ کر دوسری ریاست میں کام کرنے والے میڈیا کے افراد سے رابطہ کیا جاسکتا ہے ، یہ ڈائریکٹری ان سماجی تنظیموں کے لیے بھی بڑی اہم ہے جوسماجی بہبود د کے کاموں میں مصروف ہیں۔
ممبئی کی معروف سماجی تنظیم “ہم لوگ” کے صدر ایڈ. وجے سنگھ نے ڈائریکٹری کے ایڈیٹر آفتاب عالم کو مبارک باد دی اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ پترکاریتا کوش کے اڈیٹر آفتاب عالم نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی میں صحافت کے میدان میں کافی وسعت پیدا ہوئی ہے بڑی تعداد میں لوگوں نے ا س جانب رخ کیا ہے جس کی وجہ سے اس میں ناموں کی تعداد میں ہر سال مسلسل اضافہ ہو رہا ہے. انہوں نے کہا کہ یہ کوش نہ صرف ملک کے میڈیا اور ادیبوں کے لئے بلکہ بیرون ملک رہنے والے غیرمقیم بھارتی مصنفین کے لئے بھی انتہائی مفید ہے.اسے بذریعہ ڈاک حاصل کرنے کے لیے 09224169416 پر رابطہ کیا جاکتا ہے ۔
پروگرام میں بڑی تعدادمیں ملک کے معروف صحافتی اداروں کے ذمہ داران اور صحافیوںنے شرکت کی اور اظہار خیال کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *