Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

اردو لائبریری ٹرسٹ اور مسلم ریزرویشن فیڈریشن کی جانب سے اردو اکیڈمی ایوارڈ یافتگان کو استقبالیہ

by | Sep 12, 2014

مالیگائوں:(ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ )

Malegaon Istaqbaliya

شہر کی قدیم ترین اردو لائبریری کے مسلم ہال میں عمائدین شہر ، دانشور حضرات کی موجودگی میں اردو اکیڈمی کے چار ایوارڈ یافتگان کو ایم آر ایف اور اردو لائبریری کی جانب سے استقبالیہ دیا گیا ۔ تمام صاحبانِ اعزاز کی خدمت میں ایم آر ایف ایوارڈ کی شکل میں ٹرافی ، توصیفی سند ، گلدستہ ، شال اور پھول ہار پیش کیا گیا ۔ تقریب کی صدارت ایڈوکیٹ شکیل احمد انصاری صاحب نے فرمائی ۔ جب کہ مہمانوں میں مولانا محمد ایوب قاسمی ، پروفیسر عبدالمجید صدیقی ، انصاری لئیق سر ، شبیر رمضان ، مولانا ابوللیث ، شیخ حمید (ڈرامہ نگار)، رفیق مقادم ، ظہیر قدسی ، خیال انصاری ، مختار یوسف سر کے علاوہ اردو لائبریری کے ذمہ داران میں فضل الرحمن حکیم ، سعید الظفر فاروقی سر ، اقبال عبدالمالک ، رمضان فیمس ، وغیرہ موجود تھے۔ ایم آر ایف کے صدر آصف شیخ کے ہاتھوں اعزازات کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر خطبہ ٔ صدارت پیش کرتے ہوئے ایڈوکیٹ شکیل احمد انصاری نے کہا کہ قومی و ملی مسائل کے حل کیلئے آصف شیخ پورے خلوص سے کام کرتے نظر آرہے ہیں ،آپ نے کہا کہ اردو لائبریر ی کو ہمیشہ مخلص معاونین ملتے رہے ہیں اور لائبریری ٹرسٹ چاہتا ہے کہ شہر کے نوجوان زیادہ سے زیادہ جدید علوم حاصل کریں ۔ اور اس لائبریری سے استفادہ کریں ہم اعلیٰ تعلیم اور پروفیشنل کالج کیلئے ہر قسم کی کتابیں مہیا کرانے کے پابند ہیں ۔ صاحب ِ اعزاز ڈاکٹر الیاس صدیقی نے کہا کہ ہم لوگوں کو جو ایوارڈ ملا ہے وہ کتاب دوستی کی وجہ سے ملا ہے آپ نے طنز اً کہا کہ اچھا ہوا اُردو اکیڈمی میں کوئی مقامی نمائندگی نہیں تھی ورنہ کہا جاتا کہ مقامی نمائندے کی سفارش پر یہ ایوارڈ ملا ہے ۔صاحبِ اعزاز ڈاکٹر اقبال برکی نے کہا کہ اردو لائبریری سے گہری اور دیرینہ وابستگی کی وجہ سے مجھے یہ اعزاز حاصل ہوا ہے ۔ لہٰذا یہ ایوارڈ میرا نہیں اردو لائبری کا ہے ۔ سول سروسیز کے عنوان پر کتاب لکھنے کیلئے ایوارڈ سے نوازے گئے اشفاق عمر نے کہا کہ اردو اکیڈمی پہلی بار سول سروسیز کے عنوان پر سنجیدہ کوششیں کررہی ہے ۔ زاہد اختر ( ایڈیٹر دیوانِ عام ) نے کہا کہ مالیگائوں شہر نے اردو کو فروغ دینے میں اہم کردار نبھایا ہے ۔پورے مہاراشٹر میں سب سے زیادہ سرکاری اردو پرائمری اسکول مالیگائوںمیں ہے۔یہاں پرپڑھنے والے بچوںکی تعداددیگر شہروں کی بہ نسبت زیادہ ہے ۔ یہاں کے اردو اساتذہ آج پورے مہاراشٹر میں اپنی خدمت انجام دے رہے ہیں ۔ اردو اکیڈمی نے مجھے ایوارڈ کیلئے نامزد کیا تھا لیکن میں مالیگائوں میں اردو گھر کو نہیں بنائے جانے اور یہاں سے اکیڈمی میںکسی کو ممبر نامزد نہ کرنے کے خلاف احتجاجاً ایوارڈ قبول نہیں کیا ۔ مسلم ریزرویشن فیڈریشن کے صدر آصف شیخ نے اپنی تقریر میں جہاں ایوارڈ یافتگان کی خدمات کو سراہا ، وہیں یہ بھی کہا کہ اردو اکیڈمی میں نمائندگی کا نہ ہونا افسوس ناک ہے ، حالانکہ یہ مسجدوں میناروں اور عصری و دینی تعلیم گاہوں کا شہر ہے اردو کی تعلیم سب سے زیادہ اس شہر میں عا م ہے اور یہاں اردو بولنے والوں کی واضح اکثریت ہے ، اس کے باوجود اس شہر کے ساتھ نا انصافی کی گئی اور پچھلے پانچ برسوں میں کوئی بھی دانشور کو اردو اکیڈمی کا نمائندہ یا ممبر نہیں بنایا گیا اتنا ہی نہیں حکومت مہاراشٹر کے محکمہ اقلیتی امور کی جانب سے اردو گھر بنانے کی منظوری نہیں ملی حالانکہ کارپوریشن نے زمین مہیا کرانے کیلئے تجویز منظور کرکے حکومت کے پاس بھیجی تھی ۔آصف شیخ نے کہا کہ کہیں نہ کہیں ہماری قیادت اور نمائندگی کمزور پڑی ہے تاہم میں آج اعلان کرتا ہوں کہ جس طرح ہم نے مالیگائوں کارپوریشن کے فنڈ سے ریاست مہاراشٹر کا پہلا اردو میڈیا سینٹر اور حج ہائوس بنوایا ہے ، اسی طرز پر ارد وگھر بھی بنو اسکتے ہیں ۔ آصف شیخ نے اردو لائبریری کی طویل خدمات کا ذکر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ٹرسٹ شہر میں جگہ پسند کرے ، لیڈیز برانچ کیلئے ہم کارپوریشن سے جگہ دلوانے کے پابند رہیں گے ۔ آپ نے یہ بھی کہا کہ مسلم ریزرویشن فیڈریشن کے تحریکی ایجنڈے میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ بھی شامل ہے اس کیلئے ضرورت پڑی تو آپ سب کے تعائون سے ہم تحریک چلائیں گے ۔
پروگرام کا آغاز مولانا ابوللیث کی قرأت سے ہوا ۔ اغراض و مقاصد عبدالحلیم صدیقی اور عبدالوہاب سر نے پیش کی ۔ مختا ر عدیل نے نظامت کا فریضہ انجام دیا۔
ایوارڈ یافتگانِ اردو اکیڈمی
ڈاکٹر الیاس صدیقی ( شعری مجموعہ قندیلِ حرف)
ڈاکٹر اقبال برکی ( بچوں کا ادب )
اشفاق عمر ( سول سروسیز )
زاہد اختر ( صحافتی ایوارڈ)

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...