ممبئی:مہاراشٹر میں انتخابی سر گرمیاں جاری ہیں ۔ ساتھ ہی ایک دوسرے پر الزام تراشیوں کا سلسلہ بھی دراز ہوتا جا رہا ہے۔ نیشنلسٹ کا نگریس پارٹی کے سپریمو شرد پورا پر لگائے جانے والے الزامات کے جواب میں شرد پوار کی بیٹی ممبر آف پارلیمنٹ سپریا سولے نے سخت تیور اپنا یا ہے۔سپریا نے کہا ہے کہ ’’جو لوگ پارٹی سربراہ شرد پوار کے خلاف الزامات عائد کریں گے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ۔پارٹی کی جانب سے اقلیتوں کی آواز بلند کرنے والے ایڈوکیٹ مجید میمن نے بھی سپریا سولے کی تائید کی ہے اور کہا ہے کہ ’’اگر کوئی شرد پوار کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے گا تو اسے کسی قیمت بخشا نہیں جائے گا بلکہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز کچھ پارٹی کے سربراہوں نے شرد پوار پرمہاراشٹر کی ترقی کی راہ میں رکاووٹ کا الزام لگاتے ہوئے انہیں بدعنوان لیڈر کہا تھا جس کے جواب میں این سی پی نے بھی سخت تیور اختیار کیا ہے۔

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت
ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...