ممبئی کے مولانا آزاد ہائی اسکول میں مفت ریلوے کوچنگ کلاسیز کا آغاز

muft coaching class

ممبئی (مومن پورہ)آزادی کے بعد سے سرکاری نوکریوں میں مسلمانوں کی گھٹتی ہوئی نمائندگی پر حکومت ہند کے رنگا ناتھ مشرا کمیشن اور سچر کمیشن کی رپورٹیں وہائٹ پیپر کی حیثیت رکھتی ہیں۔ویسے مسلمان تو اپنی پسماندگی سے پوری طرح واقف تھا اور ہے ۔اسی تناظر میں مسلمانوں میں موجود ہمدردان قوم نے مختلف سطح پر اپنی بساط بھر کوشش شروع کی جس سے مسلمانوں کا تعلیمی گراف پچھلے دس سالوں میں بلند ہوا ہے ۔اب سرکاری نوکریوں میں مسلمانوں کی نمائندگی بڑھانے اور مسلم قوم میں پھیلی افلاس نے قوم کے مخیر اور مخلص افراد کو اس بات کیلئے مجبور کیا کہ وہ قوم کی پسماندگی دور کرنے کیلئے کچھ کریں۔مولانا آزاد ہائی اسکول مومن پورہ میں الطاف حسین انصاری کی قیادت میں ریلوے ملازمت کے گروپ سی اور گروپ ڈی کیلئے ریلوے کوچنگ کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔جس میںممبئی ، پونے، مالیگائوں اور ناسک تک سے خواہش مند نوجوان لڑکے اور لڑکیاں شامل ہو رہے ہیں اور ریلوے کے مقابلہ جاتی امتحان کے رموز و نکات کو سمجھنے میں ان کی مدد شاہجہاں پٹیل ،نظام سر ،ڈاکٹر رفیق ،اقبال انصاری اور محمد حنیف شیخ کرہے ہیں ۔اس میں کچھ ریلوے کے ریٹائرڈ ملازم ہیں تو کچھ ابھی زیرملازمت ہیں اور کچھ دوسرے مختلف سماجی اور معاشرتی مسائل کیلئے کام کرنے والے اشخاص بھی اس میں شامل ہیں۔سب سے بڑی بات اس کوچنگ کی یہ ہے کہ اس میںجو لوگ بھی خدمات انجام دے رہے ہیں وہ بلا معاوضہ محض اس لئے کہ قوم کی پسماندگی کو دور کرنے میں وہ اپنے حصے کا کام انجام دیں۔کوچنگ کے مثبت نتائج بھی بر آمد ہورہے ہیں کئی امیدواروں ریلوے مقابلہ جاتی امتحان میں کامیابی بھی ملی ہے ۔الطاف حسین انصاری سے یہ پوچھے جانے پر کہ اس کوشش میں انہیں کسی قسم کی دشواری تو نہیں انہوں نے کہا کہ کوئی دوسری دشواری تو نہیں لیکن قوم کی بے حسی ایک مسئلہ ضرور ہے ۔بلا معاوضہ اور خالص قومی جذبہ سے کام کرنے کی وجہ سے کوچنگ میں شامل ہونے والے طلبا و طالبات اس کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے کبھی کوچنگ کلاس میں شامل ہوتے ہیں اور کبھی نہیں۔مطلب اپنی مرضی سے جب چاہتے ہیں شامل ہو جاتے ہیں ۔انہوں نے جانکاری دی کہ یہ کوچنگ کلاس ہفتہ میں تین دن جمعہ،ہفتہ اور اتوار کو دو پہر ڈیڑھ بجے تک جاری رہتا ہے۔اس کوچنگ کلاسیس میں شامل امیدوار وں کی تعداد ۴۵ ہے جس میں ۲۰ لڑکیاں بھی شامل ہیں۔خواہش مند کوچنگ کلاسیس کے ذمہ دار الطاف حسین انصاری سے موبائل نمبر۸۸۹۸۲۶۶۳۲۸ پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔الطاف حسین انصاری نے بتایا کہ وہ کوچنگ کلاسیس پہلے بھی چلاتے رہے ہیں اس سے پہلے وہ یہ کام انجمن اسلام میں انجام دے رہے تھے ۔اب مولانا آزاد ہائی اسکول میں یہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے امید جگائی کہ یہ جذبہ قوم کے دیگر لوگوں میں بھی بیدار ہو گا اور وہ قوم کی معاشی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے مل جل کر کوئی ٹھوس لائحہ عمل مرتب کریں گے جس سے عام لوگوں کو فائدہ ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *