ایف ڈی سی اے کی جانب سے مضمون نویسی مقابلہ میں جے اے ٹی ڈی ایڈ کالج کو اول انعام

مالیگائوں: فورم فار ڈیموکریسی اینڈ کمیونل امیٹی ( ایف ڈی سی اے)مہاراشٹر کے زیر اہتمام ’’فرقہ وارانہ خیر سگالی ،اہمیت و ضرورت ‘‘ کے عنوان سے گذشتہ ماہ اردو،مراٹھی اور انگریزی زبان میں ریاستی سطح پر ایک مضمون نویسی مقابلہ منعقد کیا گیا تھا۔جس میں زائد از سو طلبہ و طالبات نے حصہ لیا ۔ہر زبان کے مقابلے میں اول دوم اور سوم انعامات کے ساتھ اعزازی انعامات بھی دئے گئے ۔
مالیگائوں شہر کا معورف تعلیمی کیمپس جے اے ٹی کے ڈی۹ ایڈ کالج کی طالبہ اسفرہ امیر احمد اردو مضمون نویسی مقابلہ میں اول انعام کی مستحق قرار پائی۔اس ضمن میں کالج کے پرنسپل آفس مٰں فیروز اعظمی (امیر مقامی جماعت اسلامی ہند مالیگائوں )کے ہاتھوں مذکورہ طالبہ کو نقد انعام اور کتاب سے نوازا گیا۔ساتھ ہی اعزازی انعام کی مستحق طالبہ بیبی زینب نثار احمد کو پرنسپل عارف مشتاق سر کے ہاتھوں نقد انعام اور کتاب دی گئی۔اس موقع پر ابتداء میں فیروز اعظمی نے مختصراً جماعت اسلامی ہند کا تعارف اور سرگرمیوں کو پیش کیا اور انعام یافتہ طالبات اور ٹیچرس کو نیک خواہشات اور مبارکباد پیش کی ۔اس مختصر تقریب میں محترم شفیق احمد فلاحی ناظم ضلع ناسک ،محمد حذیفہ ہدائی اور کالج کے دیگر اساتذہ بھی موجود تھے ۔