دیوندر فڑنویس بنیں گے مہا راشٹر کے وزیر اعلیٰ،بی جے پی ہائی کمان نے مہر تصدیق ثبت کردی

دیوندر فڑنویس پریس سے خطاب کرتے ہوئے
دیوندر فڑنویس پریس سے خطاب کرتے ہوئے

ممبئی : (معیشت نیوز)مہاراشٹرمیںمسلسل چار مرتبہ ناگپور سے ایم ایل اے رہ چکے دیویندر فڈنویس کو ریاست کے سب سے کم عمر وزیر اعلی بننے کا شرف حاصل ہوا ہے ۔ ۲۲جولائی ۱۹۷۰ کو وہ ریاست کے سنتروں کے شہر ناگپور میں پیدا ہوئے ۔ ۱۹۹۰ میں بی جے پی سے ہی انہوں نے میدان سیاست میں قدم رکھا تھا ۔جب وہ ۲۱ برس کے تھے تب ہی وہ ناگپور میونسپل کارپوریشن کے سب سے کم عمر میونسپل کونسلر منتخب ہوئے تھے اسی طرح پورے ملک میں وہ دوسرے سب سے کم عمر میئر بھی چنے گئے تھے۔ ۱۹۹۴ میں ہوئے ریاستی اسمبلی انتخابات میں انہوں نے کامیابی حاصل کی اور اسمبلی کی رکنیت لےلی جبکہ وہ ۱۹۹۹ تک قانون ساز کونسل کے رکن رہے ہیں۔سیاسی خاندان کے چشم و چراغ دیویندر فڈنویس کے والد بھی ایم ایل سی تھے جبکہ ان کی والدہ بھی ریاست کی وزیر رہ چکی ہیں۔
سن بلوغ میں داخل ہونے کے بعد دیویندر فڑنویس نے ناگپور میں آر ایس ایس میں شمولیت اختیار کرلی ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ آر ایس ایس سے وابستہ ہونے کے بعد سیاست میں قدم رکھتے ہوئے میونسپل کونسلر کا عہدہ حاصل کیا۔دیویندر فڑنویس نے ناگپور کے کالج سے قانون کی ڈگری حاصل کرنے کے علاوہ ایم بی اے بھی کیا ہے۔ اسی کےساتھ انہوں نے پروجیکٹ مینجمینٹ کورس کا ڈپلوما بھی حاصل کیا ہے۔فڈنویس کی اہلیہ ناگپور کے ایکسس بینک میں مینیجر کے عہدے پر فائز ہیں جبکہ ان کی ایک واحد دختر دیویجا تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ایام طالب علمی سے ہی وہ راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ کے نظریات کا پرچار کرنے والے رہے ہیں۔ دیوندر فڑنویس کا شمار شعلہ بیان مقرر میں بھی ہوتا ہے ۔ایوان اسمبلی میں جب وہ تقریر کرتے تھے تو کانگریس سمیت دیگر سیاسی پارٹیوں کے اراکین انہیں اطمینان بخش طریقے سے سنا کرتے تھے ۔گزشتہ کانگریس این سی پی حکومت کے کئی گھوٹالوں کو انہوں نے اسمبلی میں موثر انداز میں پیش کیا اور مختلف قانونی پہلووں پر بھی انہوں نے بحث کی تھی ۔
دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ دیوندر فڑنویس پر تقریباً ۲۱ قانونی معاملات درج ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *