دیویندر فڑنویس سمیت گیارہ ووزراء نے عہدہ رازداری کا حلف اٹھایا

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس حلف برداری کے بعد گورنر سے ہلاتھ ملاتے ہوئے
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس حلف برداری کے بعد گورنر سے ہلاتھ ملاتے ہوئے

رسم حلف برداری میں وزیر اعظم نریندر مودی ،ایل کے اڈوانی ،آر ایس ایس کے ذمہ داران کے علاوہ صنعت کاروں نے شرکت کی۔
ممبئی: مہاراشٹر کے نئے وزیر اعلی دیوندر فڑنویس کی آج یہاں وزیر اعظم نریند ر مودی ،آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت اور اعلی بی جے پی لیڈران کی موجودگی میں حلف برداری عمل میں آئی جس میں ممتاز شخصیات،صنعتکار،فلمی ستاروں کے علاوہ تیس ہزار سے زائدافرادنے بھی شرکت کی ۔ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں فڑنویس کو عہدے رازداری کا حلف ریاستی گورنر وی کے رائو نے دلایا ، وزیر اعلی کے علاوہ آٹھ کابینی وزراء اور دو ریاستی وزراء نے بھی حلف لیا ۔
کابینی درجہ کے وزراء میں ایکناتھ کھڑسے، سدھیر منگٹنی وار، ونود تائوڑے ، پنکجا منڈے، چندرکانت پاٹل ، وشنو ساورا، پرکاش مہتا جبکہ ریاستی درجہ کے وزراء میں دلیپ کامبلے اور ودھا ٹھاکر شامل ہیں .ریاست میں پہلی مرتبہ بی جے پی حکومت کی قیاد ت والی حکومت تشکیل دی گئی ہے اور غالباً آج پہلی مرتبہ عوامی سطح پر وزیر اعلی اور دیگر وزراء کی حلف برداری عمل میںآئی ہے ۔
گذشتہ کئی دنوں سے بی جے پی سے ناراض چل رہے شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے بھی رسم حلف برداری میں شرکت کی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *