Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

اقبال اکیڈمی انڈیا میں یوم اقبال تقریب

by | Nov 10, 2014

نئی دہلی : اقبال اکیڈمی انڈیا نے یوم اقبال کے موقع پر ایک پر وقار محفل منعقد کی۔ جو اپنی افادیت اور نوعیت کے اعتبار سے بالکل مختلف اور بیحد متنوع تھی۔ اس میں نوجوان طلبا و طالبات کے ساتھ استاتذہ اور اہل ذوق نے شرکت کی۔ اسکولوں‘ کالجوں اور دانشگاہوں کے پیرو جواں کا خوش آہنگ اجتماع علمی و ادبی اعتبار سے بہت ہی منفرد تھا۔ اقبال کی کئی غزلیںترنم اور تحت کے ساتھ پڑھی گئیں‘ بعض آوازوں کو بار بار سنا گیا۔ بچوں نے اقبال کی ڈرامائی نظموں کو مکالماتی انداز میں پیش کیا۔ دہلی یونیورسٹی اور سنٹ اسٹفنس کالج کی ٹیموں پر مشتمل صرف اقبا ل کے اشعار پڑھتے ہوے بیت بازی کے مقابلے نے حاضرین کا دل جیت لیا۔اینگلو عربک اسکول کے فیض علی‘ جامعہ اسکول کے محمد دائود اور شفا کائنات‘ رابعہ اسکول کی اقرا شمیم ‘ آتکہ و ثنا نے اقبال کی غزلوں پراپنی گلوکاری سے سامعین کو شاعر مشرق کے پیغام کی طرف متوجہ کیا۔ محققین کے ذریعہ علامہ اقبال کے فلسفے و تحریک حیات کے متعدد پہلوئوں پرخیال افروز اور فکر انگیز مقالے پیش کئے گئے۔

اقبال اکیڈمی انڈیا کے وائس چیرمین پروفسر عبدالحق نے سامعین کا استقبال کرتے ہوے علامہ کی فکر کے بے کراں زاویوں کا تذکرہ کیا اور عہد حاضر میں اقبال پر گراں قدر توجہ دینے کے اسباب کا تجزیہ کیا ۔ ڈاکٹر سید ظفر محمود ‘ چیرمین اقبال اکیڈمی نے جامع پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعہ ملک کے موجودہ منظر نامہ میں پیغام اقبال کی معنویت اور اس پر عمل پیرا ہونے کی افادیت پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں انفرادی نہیں اجتماعی سوچ رکھنی ہو گی اور علامہ سے سبق لیتے ہوے دیار عشق میں اپنا مقام پیدا کرنا ہو گا‘ اپنے کو بدل کر ہم اپنی تقدیربدل سکتے ہیں‘ پروردگار کے علاوہ کسی سے خوف کرنے کی چنداں ضرورت نہیں ہے۔ ہمیں ابھی سے متحرک رہ کر آگے آنے والی نسلوں کی ملکی زندگی آسان بنانے کا انتظام کرنا ہو گا۔ ملت کے ساتھ مثبت ربط رکھنے سے ہی انفرادی وجود کو فروغ ملتا ہے۔ خصوصاً نوجوانوں کو زندگی کے ہر شعبے میں مقابلہ میں سرفرازی حاصل کرنے کے لئے جد و جہد کرتے رہنا چاہئے۔ اب صحرا نوردیوں کا زمانہ نہیں ہے‘ اب تو شمع سوزاں کی طرح میانِ محفل گداز ہو کر رہنا ہو گا۔ ڈاکٹر ظفر محمود نے اقبال کی زبانی دعا کی کہ خدا ضمیر لالہ میں چراغ آرزو روشن کر دے اور چمنِ ملی کے ہر زرّے کو جستجو میں لگے رہنے کی توفیق عطا کرے۔ انھوں نے اپیل کی کہ اقبال کے شیدائی iqbalindia.orgپر اپنے کو رجسٹر کروائیں۔

این سی ای آر ٹی‘ این سی پی یو ایل‘ غالب اکیڈمی اور متعدد یونیورسٹیوں ‘ کالجوں ‘ اسکولوںکے ذمہ دار واساتذہ ڈاکٹر محمد معظم الدین‘ ڈاکٹر عبد الحئی‘ ڈاکٹر شکیل اختر‘ ڈاکٹر شمیم احمد‘ ڈاکٹر سرفراز جاوید ‘ ڈاکٹر عقیل احمد‘ ڈاکٹر محمد سلیم‘ ڈاکٹر شکیل قریشی‘ ڈاکٹردانش حسین‘ ڈاکٹر نصیر اطہر‘ ڈاکٹر مسز مسعودی‘ ڈاکٹر رخشندہ روحی‘ ڈاکٹر مجیب احمد‘ ڈاکٹر محمد نظام الدین‘ ڈاکٹر افسانہ‘ ڈاکٹر قمر الحسن نے فکر اقبال کے متعدد پہلوئوں پر مقالے و مکالمے پیش کئے ۔ زکوٰۃ فاوئنڈیشن آف انڈیا کے جناب اسرار احمد‘قیام الدین‘ممتاز نجمی‘ امتیاز احمد صدیقی‘ عتیق احمد صدیقی‘علیم الدین و ڈاکٹر رشید صدیقی نے بھی شرکت کی۔

Recent Posts

کولکاتہ میں ویمن انٹرپرینیورشپ ورکشاپ کا کامیاب انعقاد

کولکاتہ میں ویمن انٹرپرینیورشپ ورکشاپ کا کامیاب انعقاد

شرکاء نے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے تربیتی پروگرامس کو بار بار منعقدہ کرنے کا مشورہ دیا کولکاتہ: (معیشت نیوز) کولکاتہ میں ویمن انٹرپرینیورشپ ورکشاپ کا کامیاب انعقادہوا جس میں شرکاء نے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے تربیتی پروگرامس بار بار منعقدہ کرنے کا مشورہ دیا۔ریسرچ...

تجارت گروپ کی جانب سے اورنگ آباد میں Business Summit کا انعقاد

تجارت گروپ کی جانب سے اورنگ آباد میں Business Summit کا انعقاد

موجودہ صورتحال، معاشی بحران، بے روزگاری، سے ابھرنے اور شرعی تجارت کو فروغ دینے کے لیے گزشتہ ایک سال سے تجارت گروپ کوشاں ہے، جس سلسلے میں 26 ستمبر 2021، بروز اتوار،  اورنگ آباد کے دولت آباد علاقے میں Get Together اور Business Summit کا انعقاد عمل میں آیا ، جس میں اورنگ...

معیشت میڈیا کا کل ہند معاشی اجلاس تجارتی برادری کے لئے مفید ثابت ہوا

ملک بھر سے آئے دو سو سے زائد افراد نے جہاں نیٹ ورکنگ کے ذریعہ مستقبل کے لئے لائحہ عمل طے کیا وہیں نوجوانوں کی بڑی تعداد نئے آئیڈیاز سے مستفید ہوئی۔ ممبئی: گذشتہ دس برسوں سے اقلیتوں کے مابین معاشی بیداری پیدا کرنے کے لئے معروف میڈیا کمپنی معیشت میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈنے...

معیشت کے کل ہند تجارتی و معاشی اجلاس میں امریکی تاجر فرینک اسلام کا خطاب

معیشت کے کل ہند تجارتی و معاشی اجلاس میں امریکی تاجر فرینک اسلام کا خطاب

دو سو سے زائد افراد کی شرکت،اہم اداروں کو ایوارڈ سے بھی نوازہ گیا ممبئی : ممبئی کے اسلام جمخانہ میں معیشت میڈیا کے دس سالہ سفر کی تقریب کی مناسبت سے آٹھواں کل ہند تجارتی و معاشی اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے دو سو سے زائد افراد نے شرکت کی جبکہ اہم کمپنیوں کو...