Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

کپتان کی باپ سے بھائی کے جنازے پر آخری ملاقات

by | Dec 29, 2014

ائیرایشیا کے لاپتا طیارے کے کپتان ایریانتو کی سوشل میڈیا پر ان کی بیٹی کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویر

ائیرایشیا کے لاپتا طیارے کے کپتان ایریانتو کی سوشل میڈیا پر ان کی بیٹی کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویر

ملائشیا کی فضائی کمپنی ائیرایشیا کے انڈونیشیا میں لاپتا ہونے والے طیارے کے پائیلٹ کے والد نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ان کا بیٹا بہ حفاظت لوٹ آئے گا۔اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو انھیں ہفتے عشرے میں یہ دوسرا بڑا صدمہ برداشت کرنا پڑے گا۔

کپتان ایریانتو کے والد سووارتو نے سوموار کو بی بی سی گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی گذشتہ ہفتے اپنے ایک اور بیٹے کے جنازے کے موقع پر آخری ملاقات ہوئی تھی۔لاپتا کپتان کا یہ بھائی ذیابیطس کا مریض تھا اور بالآخر جان کی بازی ہار گیا تھا۔

سووارتو نے کہا کہ ”میری خواہش ہے کہ میرا بیٹا زندہ لوٹ آئے لیکن اگر اللہ کو ایسا منظور نہیں تو پھر اس کی قسمت۔طیارے میں میرا بیٹا اکیلا نہیں تھا۔اگر اللہ کو یہی منظور ہے تو اس کی مرضی”۔

ائیرایشیا کا کہنا ہے کہ کپتان ایریانتو کو بیس ہزار سے زیادہ گھنٹے پروازیں چلانے کا تجربہ تھا۔انھوں نے ان میں سے چھے ہزار ایک سو گھنٹے ائیرایشیا کی ائیربس 320 اڑائی تھی۔

ائیرایشیا کی ائیربس اے 320-200 انڈونیشیا کے شہر سورابایا سے سنگاپور کے لیے پرواز کے دوران اتوار کی صبح لاپتا ہوگئی تھی۔اس میں عملے کے ارکان سمیت ایک سو باسٹھ افراد سوار تھے۔انڈونیشیا ،سنگاپور اور آسٹریلیا کی فضائیہ اس طیارے کو تلاش کررہے ہیں لیکن دو دن کی تلاش کے بعد بھی اس کا کوئی اتا پتا نہیں چل سکا ہے۔

انڈونیشیا کی نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ ممکنہ طور پر جاوا سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا ہے اور اس کا ملبہ سمندر کی گہرائی میں جاچکا ہے۔آسٹریلیا کے طیاروں نے سوموار کو سمندر میں حادثے کی جگہ پر بعض اشیاء کے موجود ہونے کا پتا چلایا ہے اور وہ ممکنہ طور پر لاپتا طیارے کے ملبے کا حصہ ہوسکتی ہیں۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...