Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

چینی مسلمانوں کو رمضان کی آمد سے قبل پابندیوں کا سامنا

by | Jun 17, 2015

China Ramzan

بیجنگ: ماہ صیام کی آمد سے قبل ہی صوبہ سنکیانگ میں مسلمانوں کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی مسلمان آبادی کو روزہ ترک کرنے پر دبائو ڈالا جا رہا ہے تاہم دوسری طرف راسخ العقیدہ اور باعمل مسلمان روزہ جیسی اہم عبادت کو جاری رکھنے پر مصر بھی دکھائی دیتے ہیں۔ پچھلے چند ہفتوں سے چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ اور حکومتی ویب سائیٹس پر سنکیانگ کے مسلمانوں کو روزہ رکھنے سے منع کرنے کے لیے باقاعدہ مہم چلائی گئی۔ سرکاری سطح پر حکومت کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے کارکنوں، ملازم پیشہ افراد، طلبا اور اساتذہ کو سختی کے ساتھ روزے کی ممانعت کا حکم دیا گیا۔ حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ پر یہ اعلانات بھی کیے گئے ہیں کہ کازکستان کی سرحد سے متصل علاقوں میں ماہ صیام کے دوران ہوٹل بند نہیں کیے جائیں گے اور حسب معمول ہوٹلوں میں کام جاری رہنا چاہیے۔ اسی نوعیت کے احکامات کئی دوسرے ریاستی اداروں کی جانب سے بھی جاری کیے گئے ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ مارا البیشی صوبے کے پارٹی عہدیداروں نے مقامی مسلمان آبادی سے تحریری اور زبانی یہ عہد لیا ہے کہ وہ ماہ صیام کے دوران کسی قسم کی عبادت میں مشغول نہیں ہوں گے۔ دوسری جانب یغور نسل کے جلاوطنی کی زندگی گذارنے والے مسلمانوں اور انسانی حقوق کے مندوبین کا کہنا ہے کہ شنکیانگ میں حکومت کی جانب سے عاید پابندیوں سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مشتعل ہو رہے ہیں اور شورش میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ یغور انٹرنیشنل کانگریس کے ترجمان ڈیلشٹ راشٹ کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک آتے ہی چین کی سرکاری میشنری مسلمانوں کی مانیٹرنگ میں مصروف ہو جاتی ہے۔ مسلمانوں کو مزاحمت پر مجبور کیا جاتا ہے کیونکہ چین کے مسلمان باقی دنیا کے مسلمانوں کی طرح ماہ صیام کو عبادت سے بھرپور مہینے کے طور پر گذارنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن حکومت ان کی راہ میں حائل ہو کر انہیں عبادت کے حق سے محروم کر رہی ہے۔ خیال رہے کہ سنکیانگ میں مسلمان آبادی پر چینی حکومت کی پابندیوں کی شکایات اکثر سنائی دیتی رہتی ہیں لیکن ان کے ازالے کے عالم اسلام کی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں کیا گیا۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...