
انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں دو روزہ معاشی اجلاس
ای تھری ایکسپو اینڈ سمٹ میں ملک کے صنعت کاروں کی شرکت متوقع
نئی دہلی: (معیشت نیوز)آج نئی دہلی کے انڈیا اسلامک سینٹر میں امامیہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے کل ہند معاشی اجلاس کاانعقاد ہونے جا رہا ہے جس میں ملک کی ممتاز معاشی و تجارتی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ صبح دس بجے جہاں مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی پروگرام کا افتتاح کریں گے وہیں مہمان خصوصی کے طور پر مرکزی وزیر راجیو پرتاپ روڑھی اور سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید کی شرکت متوقع ہے۔
پہلے سیشن میں ملک میں تعلیمی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ دوسرے سیشن میں ملازمت کے مواقع پر گفتگو ہوگی۔شام کا سیشن جہاںقومی سطح پر نمائش کے لئے مختص ہے وہیں دوسرے روز انٹرپرینرشپ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ امامیہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حال ہی میں اپنا ایک سالہ سفر طے کیا ہے اور مذکورہ اجلاس اس سفر کے جائزے کے طور پر بھی ہے۔