Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

وياپم گھوٹالہ : 70 طلبہ نے صدرجمہوریہ سے مانگی رضاکارانہ موت کی اجازت

by | Aug 9, 2015

Criminal in Jail

گوالیار : گوالیار جیل میں بند وياپم گھوٹالے کے 70 ملزموں نے صدرجمہوریہ پرنب مکھرجی کو خط لکھ کر رضاکارانہ موت کی اجازت مانگی ہے ۔ اس سے پہلے گوالیار کے ہی گجرا راجے میڈیکل کالج کے 5 طلبا نے صدر سے خودکشی کی اجازت مانگی تھی ۔
جیل میں بند 70 ملزم طلبہ نے خط پر اپنے دستخط کرکے صدر جمہوریہ سے درخواست کی ہے کہ یا تو انہیں ضمانت دی جائے یا رضاکارانہ موت کی اجازت ۔ طالب علموں نے اپنے اہل خانہ کے ذریعے یہ خط صدرجمہوریہ کو بھیجا ہے ۔ خط میں اس بات کا ذکر ہے کہ جبل پور، بھوپال اور اندور میں دیگر طالب علموں کو ضمانت مل گئی ہے ، لیکن انہیں لاکھ کوششوں کے باوجود جیل میں ہی رہنا پڑ رہا ہے ۔
طالب علموں نے صدرجمہوریہ کے علاوہ سپریم کورٹ اور قومی انسانی حقوق کمیشن کو بھی خط بھیجا ہے ۔ خط میں وياپم معاملے کی پہلے تحقیقات کر رہی ایس آئی ٹی پر سنگین الزامات لگائے گئے ہیں ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ایس آئی ٹی نے ملزمان سے کورے کاغذات پر دستخط لے لئے تھے اور اپنی مرضی سے اس میں بیان درج کر دئے ۔ ایس آئی ٹی نے جانبداری کرتے ہوئے حقیقی مجرم طالب علموں کو چھوڑ دیا اور کئی بے گناہوں کو جیل میں رہنا پڑ رہا ہے ۔ صدر جمہوریہ کو بھیجے اس خط میں ایس آئی ٹی کے خلاف دباؤ بنا کر زبردستی وصولی کا بھی الزام لگایا گیا ہے ۔
جیل انتظامیہ کی خاموشی
سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہونے کے بعد جیل انتظامیہ بھی حرکت میں آ گئی ۔ جیل سپرنٹنڈنٹ دنیش نرگاوے نے اس طرح کے کسی بھی خط کی معلومات سے انکار کیا ہے ۔ ان کے مطابق کسی بھی ملزم نے رضاکارانہ موت کا مطالبہ نہیں کیا ہے ۔
جیل انتظامیہ کا دعوی ہے کہ ملزمان کی طرف سے اہل خانہ نے صدرجمہوریہ کو خط بھیجے ضرور ہیں ، لیکن اس میں رضاکارانہ موت کا ذکر نہیں ہے ۔ اس خط میں جلد ضمانت دئے جانے کی مانگ کی گئی ہے ۔

Recent Posts

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

​معیشت فاؤنڈیشن کی جانب سے علماء و ائمہ کرام کے لئے آنٹرپرینیورشپ ورکشاپ کا انعقاد

​معیشت فاؤنڈیشن کی جانب سے علماء و ائمہ کرام کے لئے آنٹرپرینیورشپ ورکشاپ کا انعقاد

مغربی بنگال کے شہر مالدہ میں منعقدہ ٹریننگ پروگرام میں کئی ضلعوں کے نمائندوں کی شرکت​ مالدہ: معاشی و تجارتی رہنمائی کے لئے قائم ادارہ "معیشت " نے اپنے فاؤنڈیشن کی جانب سے تربیہ کیمبرج انٹرنیشنل اسکول کے اشتراک سے یک روزہ آنٹرپرینیورشپ اورینٹیشن ورکشاپ کا شہرمالدہ...

شیئرمیں جعلی تیزی پیدا کرنے والوں کے خلاف سیبی کا کریک ڈاؤن

شیئرمیں جعلی تیزی پیدا کرنے والوں کے خلاف سیبی کا کریک ڈاؤن

ممبئی : شیئر بازار میں ایک اصطلاح استعمال کی جاتی ہے جسے ’پمپ اینڈ ڈمپ‘ کہتےہیں۔ اس کا مطلب ہوتا ہے کہ کسی شیئر میں پمپ کے ذریعے ہوا بھرکر اسے خوب بڑھا کیا جائے اور جب یہ بڑا ہوجائے تو ساری ہوا نکال کر اسے ڈمپ یعنی پھینک دیا جائے ۔ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ چھوٹے...

فروری میں ۱؍لاکھ ۴۹؍ہزار کروڑ کا جی ایس ٹی کلیکشن ، سالانہ بنیاد پر ۱۲؍فیصد اضافہ ہوا لیکن جنوری کے مقابلے میں کم

فروری میں ۱؍لاکھ ۴۹؍ہزار کروڑ کا جی ایس ٹی کلیکشن ، سالانہ بنیاد پر ۱۲؍فیصد اضافہ ہوا لیکن جنوری کے مقابلے میں کم

حکومت نے فروری ۲۰۲۳ء میں گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) سے ایک لاکھ ۴۹؍ہزار کروڑ روپے اکٹھے کیے ہیں۔یہ رقم سالانہ بنیاد پر تقریباً ۱۲؍فیصدزیادہ ہے ۔ فروری ۲۰۲۲ء میں جی ایس ٹی کی وصولی ایک لاکھ ۳۳؍ہزار کروڑ روپے تھی  جبکہ جنوری ۲۰۲۳ء میں یہ ایک لاکھ ۵۵؍ہزار کروڑ روپے...