
الحاج عبدالرزاق کالسیکر کا انتقال،مہاراشٹر کا خطہ کوکن سوگوار

ممبئی: (معیشت نیوز)مہاراشٹر کے سیکڑوں دینی و فلاحی اداروں سے وابستہ خطہ کوکن کی مشہور شخصیت الحاج عبدالرزاق کالسیکر آج صبح10بجے دبئی میں اللہ کو پیارے ہو گئے ۔انا ﷲ و انا الیہ راجعون ۔ فیروس ایجوکیشنل فاونڈیشن ،ممبئی کے ناظم اعلیٰ عبدالبر اثری فلاحی نے مرحوم کی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ’’ وہ ہمارے فائونڈیشن کے سرپرست تھے اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائےاور پس ماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عنایت فرمائے ۔(آمین)
مشہور سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد علی پاٹنکر کہتے ہیں’’الحاج عبدالرزاق کالسیکر کوکن کی مشہور شخصیت تھے انہوں نے تعلیمی میدان میں بڑا کام کیاجبکہ وہ کامیاب تاجر بھی تھے،میں یہ سمجھتا ہوں کہ عمومی طور پر پوری ملت کا اور خصوصی طور پر خطہ کوکن کا بڑا نقصان ہوا ہے۔‘‘
واضح رہے کہ مرحوم طویل عرصے سے بیمار چل رہے تھے،مرحوم کی تدفین دبئی میں ہی ہوگی۔