Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

جنگِ آزادی میں مسلمانوں کی شہادت اور میوارام کی گواہی

by | Aug 14, 2015

جشن آزادی پر ممبئی کے سی ایس ٹی اسٹیشن کی بلڈنگ کا منظر جسے ترنگے سے مزین کیا گیا ہے(تصویر معیشت)

جشن آزادی پر ممبئی کے سی ایس ٹی اسٹیشن کی بلڈنگ کا منظر جسے ترنگے سے مزین کیا گیا ہے(تصویر معیشت)

ندیم صدیقی
اخبار کے دفتر میں دروازے کے پاس ہم بیٹھتے تھے۔ ایک دن ، ایک معمر تر بزرگ شخص سَر پر ٹوپی ،قمیص اور اس پر جاکیٹ(صدری) پہنے لاٹھی ٹیکتے بالکل آہستہ آہستہ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے اوپر آئے اورہماری طرف بڑھنے لگے ، جب وہ قریب آگئے تو ہم اپنی نشست سے اُٹھّے اور ان کو اپنی کر سی پر بیٹھنے کی گزارش کی ،وہ شکریہ کہہ کر بیٹھ گئے۔ ہانپ رہے تھے لفظ شکریہ بھی ان کے منہ سے کچھ دیر میں دِھیمے لہجے سے نکلا۔ ہم نے ان کی آمد کا سبب پوچھا تو انہوں نے اپنے تھیلے سے ایک کتاب نکالی اور ہماری طرف بڑھاتے ہوئے کہا کہ اس کتاب پرآپ کے اخبار میں تبصرہ چاہتا ہوں۔ ہم نے کہا: بزرگوار! اس حالت میں یہ زحمت کیوں کی ، ڈاک سے بھجوا دیتے…
بزرگوار کا جواب:” میاں! تبصرے کی طلب ہمیں تھی لہٰذا ہماری تہذیب کا تقاضا ہے کہ ہمیں خود چل کر آنا چاہئے۔” ہم نے پوچھا : کہاں قیام ہے؟ جواب: میرا بیٹا ایر انڈیا میں کام کرتا ہے اسی کے گھر پر کالینا(سانتا کروز) میں ہوں۔ ہم نے اُن کو چائے کی پیش کش کی تو نہایت خندہ پیشانی سے انکار نہیں کیا بلکہ یہ کہا کہ ’’صاحبزادے !چائے پیتا ہی نہیں ۔‘‘ کچھ باتیں ان سے اور بھی ہوئیں جن کا ذکر آگے آئے گا …اور پھر محترم اُٹھّے اور لاٹھی ٹیکتے ہوئے سیڑھیاں اُتر گئے ۔۔۔ ہم نے کتاب کی ورق گردانی کی ۔ کتاب کا نام تھا: ’’ ہندوستان کی جنگ آزادی میں مسلمان مجاہد ین‘‘
جوبزرگ چند منٹ پہلے دفترکی سیڑھی اترے تھے وہی اس کتاب کے مصنف تھے ان کا نام نامی اسم گرامی میوا رام گپت سٹوریا تھا۔۔۔ اس واقعے کو کوئی دو دہے تو گزر گئے ہونگے مگر نہ تو میوا رام گپت جی کا نام ہمارے ذہن سے محو ہوا اور نہ اُن کی کتاب۔ ہم نے اُن سے تھوڑی دیر کی اس ملاقات میں جو سوال کیا تھا وہ اور ان کا جواب بھی ابتک ذہن میں ہے کہ شریمان جی!اس موضوع پر کام کرنے کا خیال آپ کے ذہن میں کیوں کر آیا؟ میوا رام جی کا جواب : ’’ ہم نے اور ہمارے بزرگوں نے دیش کی آزادی کیلئے اپنا خون بہایا ہے اور یہ خون ہندوؤں اور مسلمانوں کا نہیں تھا یہ وطن سے محبت کرنے والوں کا خون تھا۔ اب جو کچھ گزشتہ چند برسوں سے ہم اپنے آزاد ملک میں دیکھ رہے ہیں ۔ ان حالات میں خیال گزرتا ہے کہ کل(مستقبل میں) ہمارے بچے اپنے بزرگوں کی ان قربانیوں سے کہیںبے خبر نہ رہیں،لہٰذا ہم سے جو ہوسکا محبت میں‘‘
یہ کہہ کر وہ خموش ہوگئے تھے مگر ان کے چہرے پر اطمینان کا ایک گہرا تاثر اس بات کا مظہر تھا کہ جیسے انہوں نے اپنا کوئی فرض ادا کر دیاہے۔ یہ کتاب حقیقتاً ایک تاریخ ہے اعداد و شمار کے ساتھ کہ ملک میں کہاں کہاں آزادی کے حصول کیلئے مسلمان شہید کیا گیا۔ آج کے فرقہ وارانہ ماحول میں اس کی اہمیت زیادہ ہے بلکہ یہ تاریخ ،وقت کی ضرورت بن گئی ہے۔ اگر یہ کتاب کسی مسلمان کی تصنیف ہوتی تو شاید اس پر ہمارے فرقہ پرست کوئی بھی الزام دھر کے کنارے کر سکتے تھے مگر اسکے مصنف ہیں میوارام گپت سٹو ریا۔ ان کی ایک کتاب ’’شہید ِوطن اشفاق اللہ خان‘‘ بھی ممبئی ہی سے آٹھویں دہائی میں علوی بک ڈپو( محمد علی روڈ) سے شائع ہو چکی ہے۔ یہ سطریں لکھتے وقت ہمیں اچانک جاں نثار اختر بھی یاد آئے۔ مرحوم جاں نثار نے بھی دو جِلدوں میں ضخیم ایک کتاب ’’ہندوستان ہمارا‘‘ مرتب کی تھی۔ اس میں اُردو شاعروں کی نمائندہ نظمیں ہیںجو صرف حب الوطنی پر مبنی ہیں۔ کیا ہی اچھا ہو کہ اس کتاب کا ہندی ہی نہیں ملک کی تمام علاقائی زبانوں میں ترجمہ ہو اور شائع ہو جس سے آنے والوں کو معلوم ہو اُردو زبان اور اُسکے اہل قلمِ حب الوطنی کی کیسی کیسی مثالیں پیش کر چکے ہیں۔ اس کام کی تحریک جاں نثار کے سپوت جاوید اختر کیلئے مشکل نہیں اگر وہ چاہیں تو نیم سرکاری اداروں کے ذریعے یہ کام بہ آسانی ہو سکتا ہے…
آج 68واں یومِ آزادی ہے اس موقع پر ہمیں موصول ہونے والی ڈاکٹر شیخ صدیق محی الدین کی ایک کتا ب’’ قومی یکجہتی اور اُردو نظم‘‘ نے ہمیں یہ ساری روداد لکھنے پر اُکسایا۔ امبیڈکر مراٹھواڑہ یونی ورسٹی کے اِیسوسی ایٹ پروفیسر شیخ صدیق محی الدین کی یہ کتاب ایک مقالے پر مبنی ہے جس میں بقول مصنف: ’’اس مقالے میں اُردو نظم کے حوالے سے قومی یکجہتی کے تصور کو سمجھنے کی کوشش کی گئی ہے۔‘‘ یہ کتاب پانچ ابواب پرمشتمل ہے۔ جس کے عنوانات یوں ہیں:
1۔ قومی یکجہتی اور اُردو تخلیق و تجزیہ،2۔ اُردو نظم میں قومی یکجہتی آغاز سے مولانا حالی تک،3۔ اقبال اور اُنکے معاصرین کی نظم نگاری اور قومی یکجہتی4۔ ترقی پسند تحریک کے تحت اُردو نظم اور قومی یکجہتی، 5۔ جدید اُردو نظم اور قومی یکجہتی… اس دور میں جبکہ ہمارے اکثرلکھنے والوں میں علم سے زیادہ ، شہرت کی ہوس عام ہے، ایسے میںپروفیسر شیخ کی یہ کتاب علمی نوعیت کی حامل ایک نظیر بن گئی ہے۔ ان کے تئیں ہمارے دل میں احترام و وقار کا پیدا ہونا فطری امر ہے اور یہ بھی یقین ہے کہ وہ تاریخ سے بھی داد پائیں گے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...