Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

’’عکاظـ بازار‘‘ ایام جاہلیت سے فن وتجارت کا مرکز!

by | Aug 24, 2015

Okaz Bazar Saudi

العربیہ ٹی وی کے پروگرام ‘’’مرایا‘‘ کی ماضی و حال پرخصوصی پیشکش
ریاض ـ : (معیشت نیوز) ایام جاہلیت میں عکاظ بازار بڑا مشہور رہا ہے۔سبع معلقات کی تخلیق میں اس بازار کا بڑا اہم رول رہا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ نے اسی مناسبت سے اپنا پروگرام ’’مرایا‘‘ترتیب دیا ہے ۔دراصل جزیرہ نما عرب میں صدیوں کے سفر اور مرور زمانہ نے بہت کچھ بدل دیا ہے مگر جزیرے کی کچھ روایات ایسی ہیں جو آج بھی اہل عرب کے ہاں اسی طرح مقبول ومشہور ہیں جیسی صدیوں پہلے تھیں۔ انہی میں موجودہ سعودی عرب کے طائف شہرمیں واقع “عکاظ بازار” بھی ہے۔ عکاظ ایک بازار ہی نہیں بلکہ جزیرہ نما عرب کی تاریخ کی ایک مسلسل روایت کا درجہ اختیار کرچکا ہے۔
عکاظ کا تذکرہ قدیم عرب لٹریچر اور تاریخ میں بھی ملتا ہے۔ ظہور اسلام سے قبل بھی یہ بازار اپنے فن، تجارت، شعروسخن اور لوگوں کے میل ملاپ کا ایک بڑا مرکز تھا۔ اس دورمیں بھی عکاظ میلے سجا کرتے جن میں جزیرہ نما عرب کے اطراف و اکناف سےمختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگ اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کرنے اس کی طرف کھچے چلے آتے۔ چونکہ انسانی سماج زیادہ ترقی نہیں کرپایا تھا اس لیے زندگی کے شعبے زیادہ تر شعرو سخن، ادبی مقابلوں، قصیدہ خوانی، گھوڑ دوڑ، تیر اندازی، نیزبازی اور جنگی نوعیت کے کھیل تب بھی ‘عکاظ میلےکی رونق کو چار چاند لگا دیتے تھے۔
العربیہ ٹی وی پر نشر ہونے والے دستاویزی تاریخی نوعیت کے پروگرام”مرایا [آئینے] میں عکاظ میلے کی پرانی اور معاصر تاریخ کے آئینے میں دکھایا گیا ہے۔
عکاظ میلہ آج بھی منعقد ہوتا ہے۔ اگرچہ آج کے میلے اور صدیوں پرانے میلے میں کافی فرق ہے مگر یہ میلہ اب بھی جزیرہ نماعرب کی تاریخ وثقافت کو دیکھنے کے لیے واقعی ایک آئینہ ثابت ہوتا ہے۔ گورنرمکہ الشیخ خالد الفیصل کی شبانہ روز محنت سے عکاظ میلے کو اب معاصر خصوصیات سے بھی ہم آہنگ کیا گیا ہے۔
عکاظ میلے میں خریدو فروخت تو ہوتی ہی ہے۔ مگر اس کے ساتھ ساتھ میلے میں اسٹیج شو، ڈسکشن فورمز، منبر شعرو سخن اور آرٹسٹ اسٹوڈیو یہاں آنے والوں کی توجہ اور بھی بڑھا دیتے ہیں۔ یہاں آنے والے خود کو صدیوں پرانے دور میں محسوس کرتے ہیں۔ پرانے زمانے کے جنگی آلات توجہ کا خاص مرکز رہتے ہیں۔ معلقات کی طرح یہاں اب بھی شاعر مشاعرے منعقد کرتے اورشعرو سخن کی داد پیش کرتے ہیں۔
عکاظ کےساتھ ساتھ ھجر، دومۃ الجندل، المشقر، نجران، ذول المجاز اورمجنہ بھی جزیرہ نما عرب کے وہ تاریخی میدان ہیں جہاں صدیوں سے میلے ٹھیلے منعقد ہوتے چلے آئے ہیں۔ یہ میدان تاریخ عرب کے عینی شاہد کہلاتے ہیں۔ اگران میدانوں کو زبان مل جائے تو وہ عربوں کی تاریخ کے ایسے ایسے ابواب انسان کے سامنے کھول کرپیش کریں گے آج کا انسان انہیں سن کر حیران رہ جائے گا۔
“مرایا” کے میزبان مشاری الذایدی نے عکاظ میلے کے بارے میں بڑا خوبصورت پروگرام پیش کرکے جزیرہ نما عرب کی تاریخ اور سماجی روایات کا نچوڑ پیش کرنے کی منفرد کوشش کی ہے۔ انہوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ عکاظ بازار اور الجنادریہ میلہ نہ صرف ماضی میں تھے بلکہ آج بھی پوری آب و تاب کے ساتھ اہل عرب کے ہاں زندہ ہیں۔ عکاظ میلہ ہمارے اسلاف کی حسین روایات یوں زندہ کرتا ہے مگر تاہم زندگی اورعلم ومعرفت کے دشمن کہاں سے در آتے ہیں جو ان میلوں ٹھیلوں کو بھی بدعت اور فرنگیوں کے طور طریقے قرار دے کر قومی تاریخی روایات کی نفی کرتے ہیں۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...

شیئرمیں جعلی تیزی پیدا کرنے والوں کے خلاف سیبی کا کریک ڈاؤن

شیئرمیں جعلی تیزی پیدا کرنے والوں کے خلاف سیبی کا کریک ڈاؤن

ممبئی : شیئر بازار میں ایک اصطلاح استعمال کی جاتی ہے جسے ’پمپ اینڈ ڈمپ‘ کہتےہیں۔ اس کا مطلب ہوتا ہے کہ کسی شیئر میں پمپ کے ذریعے ہوا بھرکر اسے خوب بڑھا کیا جائے اور جب یہ بڑا ہوجائے تو ساری ہوا نکال کر اسے ڈمپ یعنی پھینک دیا جائے ۔ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ چھوٹے...